آئی ایم ایف نے پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بڑے مالیاتی مطالبات منظور کر لیے

پی آئی اے خریدار کو طیاروں کے لیے سیلز ٹیکس چھوٹ، بڈنگ 350 ارب تک جا سکتی ہے

آئی ایم ایف نے پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بڑے مالیاتی مطالبات منظور کر لیے

اسلام آباد: آئی ایم ایف نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے عمل میں سیلز ٹیکس چھوٹ اور ایکویٹی نقصانات ختم کرنے کے مطالبات منظور کر لیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی خریدار پارٹی کو قومی اور بین الاقوامی روٹس کے لیے طیارے خریدنے یا لیز پر لینے پر سیلز ٹیکس چھوٹ فراہم کی جائے گی۔ اس چھوٹ اور ایکویٹی لاسز کے خاتمے سے بڈنگ کی مالیت 250 ارب سے 350 ارب روپے تک پہنچ سکتی ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کا تقریباً 660 ارب روپے کا قرض حکومت نے اپنے ذمہ لے کر ہولڈنگ کمپنی میں منتقل کر دیا ہے۔ پی آئی اے کی نجکاری اور روزویلٹ ہوٹل کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم اسی قرض کی ادائیگی کے لیے استعمال کی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ ہولڈنگ کمپنی کے قرض کو سیٹل کرنے کے لیے آئی ایم ایف نے بھی منظوری دے دی ہے۔ روزویلٹ ہوٹل کی فروخت کا منصوبہ 6 ماہ میں مکمل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور ایک ارب ڈالر کے تخمینے کے تحت جوائنٹ وینچر قائم کیا جائے گا۔ وزیراعظم کو اس حوالے سے ٹیکس چھوٹ، نقصانات کے خاتمے، اور روزویلٹ ہوٹل کی فروخت کے جوائنٹ وینچر پر مفصل بریفنگ دی جا چکی ہے۔
ابتدائی طور پر آئی ایم ایف نے انٹرنیشنل روٹس پر طیاروں کی خریداری یا لیز کے لیے سیلز ٹیکس چھوٹ کی اجازت دی تھی، تاہم حکومت کی جانب سے دوبارہ درخواست دینے پر یہ چھوٹ مقامی روٹس پر بھی طیارے خریدنے اور لیز پر حاصل کرنے کے لیے دے دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کے لیز پر حاصل کردہ طیاروں پر ماہانہ 81 لاکھ روپے تک سیلز ٹیکس کی چھوٹ کی سہولت دستیاب ہوگی، جس سے نجکاری عمل میں خریدار پارٹی کو مزید معاشی ریلیف ملے گا۔

 

 

web

Recent Posts

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے جج کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جسٹس راحیل کامران شیخ 7 مئی 2021…

5 دن ago

الیکٹرک بائیک اسکیم: مریم نواز نے طلبہ سے ڈاؤن پے منٹ کی وصولی روک دی

مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں طلبہ کیلئے ماہانہ 3 ہزار روپے قسط پر ای بائیک دینے کی تجویز…

5 دن ago

لاہور ہائیکورٹ نے تمباکو اور پان کی تشہیر کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفے سے قبل اپنا آخری فیصلہ جاری کردیا، فیصلہ سگریٹ، پان اور…

5 دن ago

مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا کیس: ثاقب چدھڑ اور اہلیہ سے متعلق رپورٹ پیش

لاہور: این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے کیس میں (ن)…

5 دن ago

ہراسانی کیس: این سی سی آئی اے نے مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑکو دوبارہ نوٹسز جاری کردیے

این سی سی آئی اے کے مطابق نئے ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر اداکارہ مومنہ اقبال اور ایم پی اے…

5 دن ago