حکومت کا پی ٹی آئی پر پابندی کا ارادہ ہے؛ آئینی طریقہ کار پر عمل ہوگا: رانا ثنا اللہ

اگر قانونی طور پر مخصوص نشستیں حاصل کی جا سکتی ہیں تو کوشش کریں گے

حکومت کا پی ٹی آئی پر پابندی کا ارادہ ہے؛ آئینی طریقہ کار پر عمل ہوگا: رانا ثنا اللہ

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہنا ہے کہ حکومت نے (پی ٹی آئی) پر پابندی لگانے کا ارادہ ظاہر کر دیا ہے اور اس حوالے سے آئینی طریقے سے عمل کیا جائے گا۔

ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے وضاحت کی کہ حکومت آئین کے آرٹیکل 17 کے تحت کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی لگانے کے لیے ڈکلیئریشن دے سکتی ہے۔ جب کابینہ اس کی منظوری دے گی تو اس ڈکلیئریشن کو 15 دن کے اندر سپریم کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ اگر عدالت اس ڈکلیئریشن سے اتفاق کرتی ہے تو اس جماعت پر پابندی عائد ہو جائے گی۔

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ حکومت نے ابھی صرف اپنے ارادے کو ظاہر کیا ہے اور آئینی طریقہ کار کے مطابق عمل کیا جائے گا۔ مخصوص نشستوں کے معاملے پر بھی عدالت میں اپنے مؤقف کو پیش کریں گے اور اگر قانونی طور پر مخصوص نشستیں حاصل کی جا سکتی ہیں تو کوشش کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایڈ ہاک ججز کے حوالے سے آئین میں باقاعدہ ذکر موجود ہے، اگر یہ صحیح نہیں ہے تو آئین میں کیوں ہے؟ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کسی کی پسند یا ناپسند کی بنیاد پر آئینی امور کو روکا نہیں جا سکتا۔

رانا ثنا اللہ نے ملک کی معاشی بدحالی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 2018 کے بعد سے ملک کی معیشت زوال پذیر ہوئی ہے۔ ان کے مطابق، عمران خان کو لانے کے بعد ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا گیا اور چلتے ہوئے ملک کو اس حالت میں پہنچا دیا گیا۔

web

Recent Posts

لاہور میں آوارہ کتے کا میو اسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ، ٹانگ پر 2 زخم

  لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…

2 دن ago

آزاد کشمیر پولیس کا کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کی گرفتاری کا دعویٰ

  آزاد جموں و کشمیر پولیس نے کوٹلی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کو گرفتار…

2 دن ago

سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل یا غیر مؤثر نہیں کیا جا سکتا، صدر مملکت

  صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا غیر…

2 دن ago

ایشین گیمز 2026: شوٹر جی ایم بشیر نے پاکستان کے لیے ایک اور کانسی کا تمغہ جیت لیا

  پاکستان کے شوٹر جی ایم بشیر نے ایشین گیمز 2026 کے شوٹنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے…

1 ہفتہ ago

واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے نئے حفاظتی فیچرز متعارف کرا دیے

  واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ اور انہیں عمر کے مطابق محفوظ تجربہ فراہم کرنے کے لیے…

1 ہفتہ ago