لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا، 3 دہشت گرد ہلاک

ننکانہ صاحب انٹرچینج کے قریب ایک انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی کی ٹیم پر فائرنگ کر دی

لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا، 3 دہشت گرد ہلاک

لاہور : لاہور ایک بڑی تباہی سے بچ گیا ۔کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان ایک فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا کہ ننکانہ صاحب انٹرچینج کے قریب ایک انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی کی ٹیم پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں تین دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے جبکہ دو دہشت گرد فرار ہو گئے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق، دہشت گردوں کے قبضے سے تین دستی بم، تین ڈیٹونیٹر، سیفٹی فیوز وائر، دو رائفلیں، گولیاں اور بارودی مواد برآمد ہوا۔ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے، اور سی ٹی ڈی کی ٹیموں نے موٹروے ننکانہ انٹرچینج کے قریب ناکہ بندی کر لی ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ ہلاک شدہ دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے اور یہ بات سامنے آئی ہے کہ دہشت گرد لاہور پر ایک بڑے حملے کی منصوبہ بندی مکمل کر چکے تھے۔ سی ٹی ڈی کی بروقت کارروائی نے شہر کو ایک بڑی تباہی سے محفوظ کر لیا۔

web

Recent Posts

تحریک انصاف کا مجوزہ مارچ، پس پردہ رابطے اعتماد کے فقدان کو دور کرنے میں ناکام

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ کی…

17 گھنٹے ago

پشاور: بڈھ بیر میں قبریں کھود کر بچوں کی نعشیں نکالنے اور مبینہ بے حرمتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

  پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں مقامی افراد نے قبر کھود کر بچوں اور بچیوں کی نعشیں نکالنے اور…

17 گھنٹے ago

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی و سرکاری/خصوصی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا استثنا معاہدہ طے پا گیا۔

  نیو یارک میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی، جس…

17 گھنٹے ago

پشاور: خاتون کا 13 سالہ بیٹی کو مبینہ طور پر پھانسی دے کر قتل کرنے کا دعویٰ، پولیس نے گرفتار کرلیا

پشاور: خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے ٹاؤن میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنی 13 سالہ بیٹی…

17 گھنٹے ago

صوابی: ایف بی آر کے ویئر ہاؤس سے 25 کروڑ روپے مالیت کے سگریٹ غائب، ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرلیا

صوابی: خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ویئر ہاؤس سے 25 کروڑ…

17 گھنٹے ago