لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چلڈرن ہسپتال لاہور میں ہونے والے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لے لیا، جس میں 3 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سیکرٹری ہیلتھ سے رپورٹ طلب کی ہے اور اس واقعے کے حوالے سے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
مریم نواز نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں مین ہول کا کھلا ہونا ایک مجرمانہ غفلت ہے۔ انہوں نے ذمہ دار افراد کا تعین کرنے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔
اس افسوسناک واقعے پر وزیر اعلیٰ نے فوری طور پر کارروائی کا حکم دیا، تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات سے بچا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی حفاظت یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس قسم کی غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
کوہاٹ میں پولیس لائنز کے قریب نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد…
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 27 ستمبر کو ہونے والے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے خلاف درخواست پر 37 صفحات…
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ…
پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار…
کراچی: جدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے میں انجن نمبر 2 میں آگ لگنے کی اطلاع پر مسافروں…
اسلام آباد: دفتر خارجہ نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے…