Categories: پاکستان

"جوڈیشل کمیشن کی منظوری: جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود اور مظہر عالم ایڈہاک جج مقرر”

منظوری چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت ہونے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں دی گئی

جوڈیشل کمیشن کی منظوری: جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود اور مظہر عالم ایڈہاک جج مقرر

اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود اور جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم کی بطور ایڈہاک جج سپریم کورٹ میں تقرری کی منظوری دے دی ہے۔ یہ منظوری چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت ہونے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں دی گئی، جس میں دونوں ناموں کو ایک سال کے لیے منظور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق، جسٹس منیب اختر نے دونوں ایڈہاک ججوں کے ناموں کی مخالفت کی۔ مزید برآں، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس مظہر عالم میاں خیل کی مخالفت کی، یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ جسٹس مظہر عالم پہلے ہی اس عہدے سے انکار کر چکے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود کے نام پر جسٹس منیب اختر کے علاوہ تمام کمیشن ارکان نے اتفاق کیا۔ جبکہ جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل کے نام کو 3-6 کی اکثریت سے منظور کیا گیا، جس میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحییٰ آفریدی نے مخالفت کی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ کے ایڈہاک ججز کے طور پر چار سابق ججز کے نام تجویز کیے گئے تھے جن میں جسٹس میشر عالم، جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر شامل تھے۔ تاہم، جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم، جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر اور جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل نے ایڈہاک جج بننے سے معذرت کی تھی۔

web

Recent Posts

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے جج کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جسٹس راحیل کامران شیخ 7 مئی 2021…

6 دن ago

الیکٹرک بائیک اسکیم: مریم نواز نے طلبہ سے ڈاؤن پے منٹ کی وصولی روک دی

مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں طلبہ کیلئے ماہانہ 3 ہزار روپے قسط پر ای بائیک دینے کی تجویز…

6 دن ago

لاہور ہائیکورٹ نے تمباکو اور پان کی تشہیر کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفے سے قبل اپنا آخری فیصلہ جاری کردیا، فیصلہ سگریٹ، پان اور…

6 دن ago

مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا کیس: ثاقب چدھڑ اور اہلیہ سے متعلق رپورٹ پیش

لاہور: این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے کیس میں (ن)…

6 دن ago

ہراسانی کیس: این سی سی آئی اے نے مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑکو دوبارہ نوٹسز جاری کردیے

این سی سی آئی اے کے مطابق نئے ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر اداکارہ مومنہ اقبال اور ایم پی اے…

6 دن ago