گھوٹکی میں خوفناک حادثہ، 8 مسافر جاں بحق، 7 زخمی

حادثہ پنجاب سے کراچی جانے والی مسافر بس اور ٹریلر کے درمیان پیش آیا

گھوٹکی میں خوفناک حادثہ، 8 مسافر جاں بحق، 7 زخمی

گھوٹکی: اوباڑو کے قریب ایک خوفناک حادثے میں 8 مسافر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ پنجاب سے کراچی جانے والی مسافر بس اور ٹریلر کے درمیان پیش آیا۔ موٹروے ایم فائیو پر ہونے والے اس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔

حادثے کے بعد موٹروے پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے فوراً موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جبکہ بارش کے باعث ریسکیو ٹیموں کو امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری طرف، لیاقت پور کے علاقے بستی نوناری کے قریب ایک آئل ٹینکر سڑک پر کھڑے ٹریلر سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو فوری قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

لاہور کے علامہ شبیر عثمانی روڈ پر ایک تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے تین موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد گاڑی کی خاتون ڈرائیور موقع سے فرار ہو گئی۔

اس سے قبل 2019 میں گھوٹکی میں اسی نوعیت کا ایک اور حادثہ پیش آیا تھا، جب پنجاب سے کراچی جانے والی ایک بس مسافر ٹرین سے ٹکرا گئی تھی، جس میں 70 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ ایسے حادثات سے بچنے کے لیے سفر کے دوران حفاظتی تدابیر پر عمل کرنا بے حد ضروری ہے۔ سڑکوں پر احتیاط برتیں اور اپنی زندگی کی حفاظت کریں۔

web

Recent Posts

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے جج کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جسٹس راحیل کامران شیخ 7 مئی 2021…

5 دن ago

الیکٹرک بائیک اسکیم: مریم نواز نے طلبہ سے ڈاؤن پے منٹ کی وصولی روک دی

مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں طلبہ کیلئے ماہانہ 3 ہزار روپے قسط پر ای بائیک دینے کی تجویز…

5 دن ago

لاہور ہائیکورٹ نے تمباکو اور پان کی تشہیر کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفے سے قبل اپنا آخری فیصلہ جاری کردیا، فیصلہ سگریٹ، پان اور…

5 دن ago

مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا کیس: ثاقب چدھڑ اور اہلیہ سے متعلق رپورٹ پیش

لاہور: این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے کیس میں (ن)…

5 دن ago

ہراسانی کیس: این سی سی آئی اے نے مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑکو دوبارہ نوٹسز جاری کردیے

این سی سی آئی اے کے مطابق نئے ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر اداکارہ مومنہ اقبال اور ایم پی اے…

5 دن ago