چیف منسٹرسولرپینل سکیم،ایک لاکھ سے زائدصارفین کوقرعہ اندازی کیلئے ذریعے سولرپینل دینے کافیصلہ

14 اگست سے سولر سکیم لانچ کرنے کافیصلہ کیاگیاہے

چیف منسٹرسولرپینل سکیم،ایک لاکھ سے زائدصارفین کوقرعہ اندازی کیلئے ذریعے سولرپینل دینے کافیصلہ

اسلام آباد:وزیراعلیٰ پنجاب اورمسلم لیگ ن کے صدرمیاں محمدنوازشریف کی زیرصدارت ہونےوالے اجلاس میں چیف منسٹرسولرپینل فنانسنگ سکیم کےحوالے مختلف امورکابھی جائزہ لیا جبکہ میاں محمدنوازشریف اجلاس میں کہاکہ غریب لوگوں کیلئے بجلی کابل اداکرناان کیلئے مصیبت بن چکاہے بجلی کےبلوں کااب ایک مسئلہ بن چکاہے بجلی کے بل اداکرنے کیلئے اب کسی میں بھی سکت نہیں ہے۔

بجلی کے بلوں کامسئلہ اب صرف غریب کیلئے ہی نہیں بلکہ ہرکسی کیلئے یہ ایک مصیب بن چکی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے سول پینل فنانسنگ سکیم کوآسان سے آسان تربنانے کاحکم دیتے ہوئے سکیم کے اجراء کیلئے بھی کارروائی جلدمکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

سیکرٹری انرجی نعیم رؤف نے چیف منسٹر سولر پینل فنانسنگ سکیم بارے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ پائلٹ پراجیکٹ مختلف مقامات پرچیف منسٹرسولرپینل فنانسنگ سکیم کاٹیسٹ رن شروع کیاجائے اوراجلاس میں کہناتھاکہ لوڈشیڈنگ کے ستائے افرادکیلئے حکومت پہلے فیزمیں 1لاکھ سے زائدصارفین کوقرعہ اندازی کیلئے سولرپینل کی فراہمی یقینی بنائے۔

اجلاس میں سولر سسٹم کی آن لائن مانیٹرنگ اور ٹیسٹ رن کی کامیابی کا جائزہ لے کر 14 اگست سے سولر سکیم لانچ کرنے کافیصلہ کیاگیاہےسکیم کے پینل مارکیٹ میں فروخت ہونے سے بچانے کیلئے سولر پینل اور سسٹم پر بار کوڈ اور کیو آر کوڈ درج کیاجائیگا تاکہ اسے مارکیٹ میں سیل ہونے سے بچایاجائےاورفیصلہ کیاگیاکہ ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹری بیوشن کمپنی قرعہ اندازی میں کامیاب ہونےوالے صارفین کے کوائف کی تصدیق کریں گے ۔اجلاس میں مزیدفیصلہ کیاگیاکہ بجلی چوری،ایک سے زائدمیٹر،خراب یاٹیمپرمیٹراوربل ادائیگی نہ کرنےوالے صارفین سولرسکیم کے اہل نہیں ہوں گے۔

web

Recent Posts

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے جج کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جسٹس راحیل کامران شیخ 7 مئی 2021…

5 دن ago

الیکٹرک بائیک اسکیم: مریم نواز نے طلبہ سے ڈاؤن پے منٹ کی وصولی روک دی

مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں طلبہ کیلئے ماہانہ 3 ہزار روپے قسط پر ای بائیک دینے کی تجویز…

5 دن ago

لاہور ہائیکورٹ نے تمباکو اور پان کی تشہیر کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفے سے قبل اپنا آخری فیصلہ جاری کردیا، فیصلہ سگریٹ، پان اور…

5 دن ago

مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا کیس: ثاقب چدھڑ اور اہلیہ سے متعلق رپورٹ پیش

لاہور: این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے کیس میں (ن)…

5 دن ago

ہراسانی کیس: این سی سی آئی اے نے مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑکو دوبارہ نوٹسز جاری کردیے

این سی سی آئی اے کے مطابق نئے ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر اداکارہ مومنہ اقبال اور ایم پی اے…

5 دن ago