عمران خان کی مبینہ سہولت کاری، اڈیالہ جیل کے مزید چھ ملازمین زیر تفتیش
عمران خان کی مبینہ سہولت کاری، اڈیالہ جیل کے مزید چھ ملازمین زیر تفتیش
راولپنڈی: بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی مبینہ سہولت کاری کے حوالے سے اڈیالہ جیل کے مزید چھ ملازمین کے خلاف تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں عمران خان کے لیے مبینہ سہولت کاری اور پیغام رسانی کے نیٹ ورک کی تحقیقات میں نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ اس حوالے سے سیکیورٹی اداروں نے مزید چھ ملازمین سے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، جن میں دو لیڈی وارڈنز، ایک سوئپر، اور کیمرہ چیکنگ پر تعینات ایک اہلکار شامل ہیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ تفتیش کے دوران ان ملازمین کے زیر استعمال موبائل فونز کی بھی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔ ان تحقیقات کے دوران جیل کا لیڈی اسٹاف بھی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے لیے مبینہ سہولت کاری میں ملوث پایا گیا ہے۔
مزید یہ کہ 14 اگست سے اب تک اس معاملے پر 16 ملازمین سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ ان ملازمین سے تحقیقات کے دوران اہم معلومات سامنے آنے کی توقع کی جا رہی ہے، جو اس نیٹ ورک کی جڑوں کو مزید بے نقاب کر سکتی ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جسٹس راحیل کامران شیخ 7 مئی 2021…
مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں طلبہ کیلئے ماہانہ 3 ہزار روپے قسط پر ای بائیک دینے کی تجویز…
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفے سے قبل اپنا آخری فیصلہ جاری کردیا، فیصلہ سگریٹ، پان اور…
لاہور: این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے کیس میں (ن)…
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں نے پاک افغان سرحد…
این سی سی آئی اے کے مطابق نئے ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر اداکارہ مومنہ اقبال اور ایم پی اے…