شاہین ٹو میزائل کا کامیاب تجربہ، پاکستان کی دفاعی حکمت عملی میں اہم اضافہ
شاہین ٹو میزائل کا کامیاب تجربہ، پاکستان کی دفاعی حکمت عملی میں اہم اضافہ
پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، اس تربیتی لانچ کا مقصد فوجی دستوں کی تربیت اور مختلف تکنیکی پیرامیٹرز کی توثیق کا جائزہ لینا تھا۔ اس تجربے کے دوران میزائل کے مختلف ذیلی نظاموں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا تاکہ اس کی درستگی اور بقا کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
اسٹریٹجک پلانز ڈویژن، آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ، اور اسٹریٹجک تنظیموں کے سینئر سائنسدانوں اور انجینئرز نے اس تجربے کا مشاہدہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلانز ڈویژن نے اس تاریخی کامیابی میں حصہ لینے والے سائنسدانوں اور انجینئرز کی تکنیکی صلاحیت، لگن اور عزم کو سراہا۔
صدر مملکت آصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد پیش کی، جبکہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے بھی اس کامیاب تجربے پر مبارکباد دی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جسٹس راحیل کامران شیخ 7 مئی 2021…
مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں طلبہ کیلئے ماہانہ 3 ہزار روپے قسط پر ای بائیک دینے کی تجویز…
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفے سے قبل اپنا آخری فیصلہ جاری کردیا، فیصلہ سگریٹ، پان اور…
لاہور: این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے کیس میں (ن)…
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں نے پاک افغان سرحد…
این سی سی آئی اے کے مطابق نئے ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر اداکارہ مومنہ اقبال اور ایم پی اے…