وزیرستان میں جھڑپیں، 12 خوارج ہلاک، 6 جوان شہید

شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان 19 اور 20 ستمبر کو شدید جھڑپیں ہوئیں

وزیرستان میں جھڑپیں، 12 خوارج ہلاک، 6 جوان شہید

راولپنڈی: شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان 19 اور 20 ستمبر کو شدید جھڑپیں ہوئیں، جس کے نتیجے میں 12 خوارج ہلاک کر دیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 19 ستمبر کو شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں پاک افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ایک گروپ کی نقل و حرکت کا پتا چلا۔ سکیورٹی فورسز نے فوری ردعمل دیتے ہوئے دہشت گردوں کو گھیر لیا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران تمام 7 خوارج ہلاک کر دیے گئے، جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔

ایک اور اہم جھڑپ 20 ستمبر کو جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں پیش آئی، جہاں دہشت گردوں کے ایک گروپ نے سکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر حملہ کیا۔ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 5 خوارج مارے گئے۔ تاہم اس دوران ملک کے 6 بہادر فوجی جوان دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہو گئے۔

ان کارروائیوں کے بعد علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی باقی ماندہ خوارج کو ٹھکانے لگایا جا سکے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، پاکستانی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف اپنے عزم پر قائم ہیں اور ملکی سلامتی کے لیے اپنے جانثاروں کی قربانیاں اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

ان جھڑپوں سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پاک فوج ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھا رہی ہے اور دہشت گردوں کو ان کے عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

web

Recent Posts

لاہور میں آوارہ کتے کا میو اسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ، ٹانگ پر 2 زخم

  لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…

3 دن ago

آزاد کشمیر پولیس کا کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کی گرفتاری کا دعویٰ

  آزاد جموں و کشمیر پولیس نے کوٹلی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کو گرفتار…

3 دن ago

سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل یا غیر مؤثر نہیں کیا جا سکتا، صدر مملکت

  صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا غیر…

3 دن ago

ایشین گیمز 2026: شوٹر جی ایم بشیر نے پاکستان کے لیے ایک اور کانسی کا تمغہ جیت لیا

  پاکستان کے شوٹر جی ایم بشیر نے ایشین گیمز 2026 کے شوٹنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے…

1 ہفتہ ago

واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے نئے حفاظتی فیچرز متعارف کرا دیے

  واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ اور انہیں عمر کے مطابق محفوظ تجربہ فراہم کرنے کے لیے…

1 ہفتہ ago