2019 میں جب نواز شریف کو باہر بھیجا گیا تو مجھے لگا دوسری طرف کام شروع ہوگیا ہے
سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا 55 حلقوں سے متعلق بڑا دعویٰ
اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ 55 حلقے کھلنے جا رہے ہیں اور 45 دنوں میں نمبر گیم چینچ ہو جائے گا۔ایک انٹرویو میں انہوںنے انکشاف کیا کہ مسلم لیگ (ن) نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی کے ذریعے چیف الیکشن کمشنر لگوایا۔
انہوںنے کہا کہ 2018 کا الیکشن دھاندلی زدہ نہیں بلکہ منیج کیاگیا تھا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے ایک توسیع پی ٹی آئی سے لی جبکہ دوسری مسلم لیگ (ن) سے لینا چاہتے تھے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ 2019 میں جب نواز شریف کو باہر بھیجا گیا تو مجھے لگا دوسری طرف کام شروع ہوگیا ہے، سارے مسائل کا حل گرینڈ ڈائیلاگ ہے، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی ایک حقیقت ہیں ان سے بات کرنی پڑے گی۔انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں فواد چودھری نے کہا کہ میں نے جاتے ہی پاؤں پکڑ لئے اور معافی مانگ لی اس لیے پریس کانفرنس نہیں کرنی پڑی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جسٹس راحیل کامران شیخ 7 مئی 2021…
مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں طلبہ کیلئے ماہانہ 3 ہزار روپے قسط پر ای بائیک دینے کی تجویز…
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفے سے قبل اپنا آخری فیصلہ جاری کردیا، فیصلہ سگریٹ، پان اور…
لاہور: این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے کیس میں (ن)…
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں نے پاک افغان سرحد…
این سی سی آئی اے کے مطابق نئے ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر اداکارہ مومنہ اقبال اور ایم پی اے…