جسٹس اطہر من اللہ نے بھی 9 مئی سی سی ٹی وی فوٹیج کا سوال اٹھا دیا

عدالت نے پنجاب حکومت کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی

جسٹس اطہر من اللہ نے بھی 9 مئی سی سی ٹی وی فوٹیج کا سوال اٹھا دیا

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے 9 مئی جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملزمان کی درخواست ضمانت پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے۔ عدالت نے اس کیس کی سماعت کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے ملزم حماد نذیر کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ بینچ کے سربراہ، جسٹس منصور علی شاہ نے حماد نذیر کے وکیل سے سوال کیا کہ ملزم پر کیا الزام ہے؟ وکیل نے جواب دیا کہ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے پولیس کانسٹیبل کو ڈنڈا مار کر زخمی کیا، مگر میڈیکل رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکار کو ہجوم نے پتھر مار کر زخمی کیا۔

جسٹس اطہر من اللہ نے پوچھا کہ کیا ملزم موقع پر موجود تھا؟ کیا ملزم کی موجودگی کی کوئی سی سی ٹی وی فوٹیج ہے؟ وکیل نے بتایا کہ ملزم ایک دکاندار ہے اور موقع پر موجود نہیں تھا، اور کوئی سی سی ٹی وی فوٹیج پیش نہیں کی گئی۔ جسٹس منصور علی شاہ نے پوچھا کہ ملزم کی موجودگی کے کیا شواہد پیش کیے گئے ہیں؟ وکیل نے بتایا کہ کوئی سی سی ٹی وی فوٹیج اور کوئی دیگر شواہد موجود نہیں ہیں۔

دوسری جانب، پی ٹی آئی ایم پی اے لطیف نذر کی ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت میں معاون وکیل پیش ہوئے اور بتایا کہ وکیل اکرم اعوان کی طبیعت خراب ہے، لہذا سماعت ملتوی کی جائے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ کیا آپ التوا کی درخواست دینا چاہتے ہیں؟ معاون وکیل نے کہا کہ اکرم اعوان کی موجودگی تک سماعت ملتوی کی جائے۔ بعد میں عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔

web

Recent Posts

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے جج کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جسٹس راحیل کامران شیخ 7 مئی 2021…

5 دن ago

الیکٹرک بائیک اسکیم: مریم نواز نے طلبہ سے ڈاؤن پے منٹ کی وصولی روک دی

مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں طلبہ کیلئے ماہانہ 3 ہزار روپے قسط پر ای بائیک دینے کی تجویز…

5 دن ago

لاہور ہائیکورٹ نے تمباکو اور پان کی تشہیر کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفے سے قبل اپنا آخری فیصلہ جاری کردیا، فیصلہ سگریٹ، پان اور…

5 دن ago

مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا کیس: ثاقب چدھڑ اور اہلیہ سے متعلق رپورٹ پیش

لاہور: این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے کیس میں (ن)…

5 دن ago

ہراسانی کیس: این سی سی آئی اے نے مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑکو دوبارہ نوٹسز جاری کردیے

این سی سی آئی اے کے مطابق نئے ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر اداکارہ مومنہ اقبال اور ایم پی اے…

5 دن ago