Categories: پاکستان

نان فائلرز کے لیے گاڑی اور جائیداد خریدنے پر پابندی

کمرشل بینکوں پر یہ ذمہ داری عائد کی جائے گی کہ وہ اپنے اکاؤنٹ ہولڈرز کی تمام معلومات ایف بی آر کے ساتھ شیئر کریں

نان فائلرز کے لیے گاڑی اور جائیداد خریدنے پر پابندی

اسلام آباد :سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ٹیکس قوانین کے ترمیمی بل پر مزید غور کرنے کے لیے 24 دسمبر کو اجلاس بلانے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس نئے مجوزہ بل میں نان فائلرز کو نااہل قرار دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ ساتھ ہی فائلرز سے ان کی حقیقی آمدنی اور اخراجات کی بنیاد پر ٹیکس وصولی کا منصوبہ بھی پیش کیا گیا ہے۔
اس بل کے تحت نان فائلرز کو گاڑی یا جائیداد خریدنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ مزید یہ کہ وہ بینک اکاؤنٹ بھی نہیں کھول سکیں گے۔ کمرشل بینکوں پر یہ ذمہ داری عائد کی جائے گی کہ وہ اپنے اکاؤنٹ ہولڈرز کی تمام معلومات ایف بی آر کے ساتھ شیئر کریں۔ اس بل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایف بی آر ٹیکس دہندگان کا ڈیٹا بینکوں اور آڈیٹرز کو فراہم کرنے کا مجاز ہوگا۔
نئے قوانین کے تحت جو لوگ کاروبار کی رجسٹریشن نہیں کرائیں گے اور نان فائلر ہوں گے، ان کی پراپرٹی سیل کرنے یا ان کے اکاؤنٹس کو منجمد کرنے کی تجویز بھی رکھی گئی ہے۔ اس بل میں ایک نیا اصول بھی پیش کیا گیا ہے کہ فائلرز کے والدین، اہل خانہ، بیٹے، بیوی یا معذور فیملی ممبر کو بھی فائلر شمار کیا جائے گا۔

 

 

 

web

Recent Posts

لاہور میں آوارہ کتے کا میو اسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ، ٹانگ پر 2 زخم

  لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…

1 ہفتہ ago

آزاد کشمیر پولیس کا کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کی گرفتاری کا دعویٰ

  آزاد جموں و کشمیر پولیس نے کوٹلی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کو گرفتار…

1 ہفتہ ago

سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل یا غیر مؤثر نہیں کیا جا سکتا، صدر مملکت

  صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا غیر…

1 ہفتہ ago

ایشین گیمز 2026: شوٹر جی ایم بشیر نے پاکستان کے لیے ایک اور کانسی کا تمغہ جیت لیا

  پاکستان کے شوٹر جی ایم بشیر نے ایشین گیمز 2026 کے شوٹنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے…

2 ہفتے ago

واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے نئے حفاظتی فیچرز متعارف کرا دیے

  واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ اور انہیں عمر کے مطابق محفوظ تجربہ فراہم کرنے کے لیے…

2 ہفتے ago