9 مئی کے وعدہ معاف گواہ واثق قیوم اور عمر تنویر منحرف

بانی چیئرمین عمران خان نے ہمیشہ پرامن احتجاج کی ہدایت دی ،کوئی منفی بیان نہیں دیا، درخواست

9 مئی کے وعدہ معاف گواہ واثق قیوم اور عمر تنویر منحرف

راولپنڈی:9 مئی سانحہ کے سلسلے میں راولپنڈی میں درج 14 مقدمات میں سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی اور رکن صوبائی اسمبلی عمر تنویر بٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف وعدہ معاف گواہ اور اعترافی جرم کے بیانات کی تردید کر دی ہے۔
عدالت میں اپنے بیانات کے دوران، دونوں نے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی اعترافی بیان نہیں دیا، اور پولیس کے موقف کو جھوٹا قرار دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین عمران خان نے ہمیشہ پرامن احتجاج کی ہدایت دی ہے۔ دونوں نے عدم ثبوت کی بنیاد پر بری کرنے کی درخواستیں بھی دائر کر دی ہیں۔
آج انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف کے سامنے واثق قیوم عباسی اور عمر تنویر بٹ پیش ہوئے۔ انہوں نے اعترافی بیان کی تردید کرتے ہوئے بیان دیا کہ انہوں نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن کر کوئی ایسا بیان کسی مجسٹریٹ کے سامنے یا تحریری طور پر نہیں دیا۔
دونوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ہمیشہ پرامن جدوجہد کرنے کی تعلیم دی، ان کے خلاف سنگین نوعیت کے الزامات کی کوئی حقیقت نہیں۔
فیصل ملک ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کردہ درخواست عدالت نے تمام مقدمات کے ریکارڈ کا حصہ بنا دی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو انہی بیانات کی بنیاد پر 9 مئی کے کیسز میں نامزد کیا گیا تھا۔
عدالت نے دونوں کی جانب سے دائر عدم ثبوت پر بری کرنے کی درخواستوں کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

web

Recent Posts

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے جج کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جسٹس راحیل کامران شیخ 7 مئی 2021…

5 دن ago

الیکٹرک بائیک اسکیم: مریم نواز نے طلبہ سے ڈاؤن پے منٹ کی وصولی روک دی

مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں طلبہ کیلئے ماہانہ 3 ہزار روپے قسط پر ای بائیک دینے کی تجویز…

5 دن ago

لاہور ہائیکورٹ نے تمباکو اور پان کی تشہیر کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفے سے قبل اپنا آخری فیصلہ جاری کردیا، فیصلہ سگریٹ، پان اور…

5 دن ago

مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا کیس: ثاقب چدھڑ اور اہلیہ سے متعلق رپورٹ پیش

لاہور: این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے کیس میں (ن)…

5 دن ago

ہراسانی کیس: این سی سی آئی اے نے مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑکو دوبارہ نوٹسز جاری کردیے

این سی سی آئی اے کے مطابق نئے ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر اداکارہ مومنہ اقبال اور ایم پی اے…

5 دن ago