Categories: پاکستان

ایف بی آر کا کرپشن کے خاتمے کے لیے ایجنسیوں کی مدد لینے کا فیصلہ

غیر معمولی کارکردگی دکھانے والے افسران کے لیے اضافی مالی مراعات کی منظوری لی جا چکی ہے، اور اس اقدام کا مقصد ادارے کے کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہے۔

ایف بی آر کا کرپشن کے خاتمے کے لیے ایجنسیوں کی مدد لینے کا فیصلہ

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کرپشن میں ملوث افسران کا سراغ لگانے کے لیے ایک اہم اقدام کے طور پر ایجنسیوں کی مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے ادارے میں کرپشن کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کیا ہے اور واضح کیا ہے کہ ایف بی آر میں جزاء و سزا کا سخت نظام لاگو کیا جائے گا تاکہ محکمے میں شفافیت اور کارکردگی کو یقینی بنایا جا سکے۔

چیئرمین ایف بی آر نے ہیڈکوارٹر میں سینئر ٹیکس افسران (گریڈ 17 اور اس سے اوپر) سے خطاب کرتے ہوئے ایف بی آر کے نئے اصلاحاتی پلان کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر معمولی کارکردگی دکھانے والے افسران کے لیے اضافی مالی مراعات کی منظوری لی جا چکی ہے، اور اس اقدام کا مقصد ادارے کے کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہے۔

چیئرمین ایف بی آر نے واضح کیا کہ ٹیکس ڈیپارٹمنٹ میں کسی بھی قسم کی کرپشن کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کرپشن میں ملوث افسران کے خلاف سخت کارروائی ہوگی اور اس کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد لی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بدعنوان افسران پر کڑی نظر رکھی جائے گی، اور کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی۔

ایف بی آر کے چیئرمین نے ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس مشینری کو مزید اختیارات دیے جائیں گے تاکہ مالیاتی اداروں کے ساتھ معلومات کے تبادلے سے متعلق قوانین میں ترامیم کی جا سکیں اور ٹیکس چوروں کو پکڑا جا سکے۔

چیئرمین ایف بی آر نے مزید کہا کہ ایف بی آر ماڈل ٹیکس دفاتر اور ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشنز قائم کرے گا تاکہ ٹیکس کی وصولی کے عمل کو مزید موثر بنایا جا سکے۔ اس کے علاوہ، انہوں نے انفورسمنٹ کلیکٹریٹس کے لیے خصوصی فنڈ کے قیام کا بھی اعلان کیا جس کے تحت درآمدات کے ذریعے ٹیکس بڑھانے پر افسران اور عملے کو بونس دیا جائے گا۔

چیئرمین ایف بی آر نے ادارے کے افسران کی حوصلہ افزائی کے لیے سہہ ماہی بنیادوں پر اضافی مالی مراعات کا نظام مزید بہتر کرنے کا بھی اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر پہلے سے ہی اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران کو مراعات دیتا ہے لیکن اس نظام کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے تاکہ زیادہ افسران کو کارکردگی پر انعامات دیے جا سکیں۔

web

Recent Posts

لاہور میں آوارہ کتے کا میو اسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ، ٹانگ پر 2 زخم

  لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…

20 گھنٹے ago

آزاد کشمیر پولیس کا کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کی گرفتاری کا دعویٰ

  آزاد جموں و کشمیر پولیس نے کوٹلی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کو گرفتار…

20 گھنٹے ago

سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل یا غیر مؤثر نہیں کیا جا سکتا، صدر مملکت

  صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا غیر…

20 گھنٹے ago

ایشین گیمز 2026: شوٹر جی ایم بشیر نے پاکستان کے لیے ایک اور کانسی کا تمغہ جیت لیا

  پاکستان کے شوٹر جی ایم بشیر نے ایشین گیمز 2026 کے شوٹنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے…

7 دن ago

واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے نئے حفاظتی فیچرز متعارف کرا دیے

  واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ اور انہیں عمر کے مطابق محفوظ تجربہ فراہم کرنے کے لیے…

7 دن ago