پنجاب میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں پاور شیئرنگ پر پیش رفت کا امکان
لاہور: پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں پنجاب میں پاور شیئرنگ پر اہم پیش رفت کا امکان
پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان پنجاب میں پاور شیئرنگ کے حوالے سے پیش رفت متوقع ہے۔ اس ضمن میں آج صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی کوآرڈینیشن کمیٹیوں کا اجلاس کل بروز منگل گورنر ہاؤس لاہور میں انعقاد پذیر ہو گا۔پاکستان پیپلزپارٹی کی نمائندگی گورنر پنجاب ، ندیم افضل چن، مخدوم احمد محمود، ندیم افضل چن، سید حسن مرتضیٰ، اور سید علی حیدر گیلانی کریں گے۔ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ، رانا ثناء اللہ، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان، اور مریم اورنگزیب اجلاس میں شریک ہوں گے۔
اجلاس میں پیپلزپارٹی کو پنجاب میں مقامی سطح پر درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ پیپلزپارٹی کے مسلم لیگ (ن) سے متعلق تحفظات پر بھی بات ہوگی۔
ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان آج شام ملاقات ہوگی، جس میں موجودہ ملکی صورتحال کے علاوہ دونوں جماعتوں کے درمیان پاور شیئرنگ سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی جائے گی۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے معاملات کے حل کے لئے کمیٹیوں کی سطح پر ملاقاتوں پر اتفاق کیا تھا۔
لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…
آزاد جموں و کشمیر پولیس نے کوٹلی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کو گرفتار…
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا غیر…
پاکستان کے شوٹر جی ایم بشیر نے ایشین گیمز 2026 کے شوٹنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے…
واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ اور انہیں عمر کے مطابق محفوظ تجربہ فراہم کرنے کے لیے…
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملک کے تمام معاشی اشاریے…