فائلیں، رجسٹرڈ ختم:وزیراعلیٰ کا تمام محکموں کو ڈیجیٹل کرنے کا حکم

محکمہ انفارمیشن، سائنس و ٹیکنالوجی کو ای آفس ایپ تیار کرنے کی ہدایت

فائلیں، رجسٹرڈ ختم:وزیراعلیٰ کا تمام محکموں کو ڈیجیٹل کرنے کا حکم

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا ایک اور اہم اقدام سامنے آیا۔ اب سرکاری دفاتر میں فائلوں کا وجود ختم ہو جائے گا اور رجسٹرز دفتر سے دفتر نہیں گھومیں گے۔ وزیراعلیٰ نے تمام محکموں کو ڈیجیٹل کرنے کا حکم جاری کیا ہے اور محکمہ انفارمیشن، سائنس و ٹیکنالوجی کو ای آفس ایپ تیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔ یہ ایپ مختلف مراحل میں تمام محکموں میں متعارف کرائی جائے گی، جس کا مقصد بچت، شفافیت اور سرکاری امور میں تیزی لانا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں یہ احکامات جاری کئے گئے۔اجلاس میں چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، وزیراعلیٰ کے سیکریٹری رحیم شیخ، سیکریٹری آئی ٹی نور سموں، سیکریٹری سروس غلام علی برہمانی اور دیگر اہم افسران شریک تھے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ سرکاری محکموں میں گورنمنٹ رولز آف بزنس 1986 کے تحت کام کو ڈیجیٹل سسٹم پر منتقل کرنا چاہتے ہیں تاکہ ماضی کی مینوئل خط و کتابت کی بجائے احکامات کا تبادلہ کمپیوٹر کے ذریعے کیا جائے۔ ان کا مقصد سرکاری دفاتر میں ای آفس یا ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے کاغذی کارروائی کا خاتمہ ہے۔ پہلے مرحلے میں ہر محکمہ اپنا کام ڈیجیٹل سسٹم پر کرے گا اور پھر بتدریج دوسرے محکمے اس سے منسلک ہوں گے۔

سیکریٹری انفارمیشن، سائنس و ٹیکنالوجی نور سموں نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ ای آفس اپلیکیشن پہلے مرحلے میں نو محکموں میں متعارف کرائی جا رہی ہے۔ ان محکموں میں محکمہ آئی ٹی، محکمہ برائے بحالی معذورین، محکمہ اقلیتی امور، محکمہ سماجی بہبود، محکمہ بحالیات، محکمہ معدنیات و کان کنی، محکمہ بین الصوبائی رابطہ، محکمہ کالج تعلیم اور اسٹیوٹا شامل ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مختلف محکموں میں ای آفس ایپ کے نفاذ کے لیے متعلقہ افسران کی تربیت بھی شروع کر دی گئی ہے، جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید محکموں میں ای آفس منصوبے پر عملدرآمد کی رپورٹ جلد پیش کی جائے گی۔

چیف سیکریٹری نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ ڈپٹی کمشنر سکھر کے دفتر میں ای سروس کا آغاز کیا جا چکا ہے، جہاں تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور مختیارکاروں کو ای سروس کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے۔ اب ڈومیسائل، وراثتی اسناد اور محصولات سے متعلق درخواستیں ڈیجیٹل طریقے سے وصول اور نمٹائی جا رہی ہیں۔

web

Recent Posts

لاہور میں آوارہ کتے کا میو اسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ، ٹانگ پر 2 زخم

  لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…

20 گھنٹے ago

آزاد کشمیر پولیس کا کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کی گرفتاری کا دعویٰ

  آزاد جموں و کشمیر پولیس نے کوٹلی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کو گرفتار…

20 گھنٹے ago

سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل یا غیر مؤثر نہیں کیا جا سکتا، صدر مملکت

  صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا غیر…

20 گھنٹے ago

ایشین گیمز 2026: شوٹر جی ایم بشیر نے پاکستان کے لیے ایک اور کانسی کا تمغہ جیت لیا

  پاکستان کے شوٹر جی ایم بشیر نے ایشین گیمز 2026 کے شوٹنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے…

7 دن ago

واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے نئے حفاظتی فیچرز متعارف کرا دیے

  واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ اور انہیں عمر کے مطابق محفوظ تجربہ فراہم کرنے کے لیے…

7 دن ago