سانحہ 9 مئی، عمران خان کے بھانجے حسان نیازی سمیت مزید 60 مجرموں کو سزائیں

یہ کارروائی سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں عمل میں لائی گئی ہے

سانحہ 9 مئی، عمران خان کے بھانجے حسان نیازی سمیت مزید 60 مجرموں کو سزائیں

راولپنڈی:پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید 60 افراد کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی جانب سے مختلف سزائیں دی گئی ہیں۔ یہ کارروائی سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں عمل میں لائی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق تمام مجرمان کے خلاف قانونی تقاضے پورے کیے گئے اور شواہد کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد ان کو سزائیں دی گئیں۔ ہر مجرم کو اپنا قانونی دفاع پیش کرنے کا مکمل حق فراہم کیا گیا۔
سزا پانے والوں میں جناح ہاؤس حملے میں ملوث حسان خان نیازی ولد حفیظ اللہ نیازی بھی شامل ہیں، جنہیں 10 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق جناح ہاؤس حملے کے دیگر مجرموں میں میاں عباد فاروق ولد امانت علی کو 2 سال، رئیس احمد ولد شفیع اللہ کو 6 سال، جبکہ ارزم جنید ولد جنید رزاق اور علی رضا ولد غلام مصطفی کو بھی 6 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔
مزید برآں، پی اے ایف بیس میانوالی پر حملے کے کیس میں احسان اللہ خان ولد نجیب اللہ خان کو 10 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی ہے۔
بیان میں بتایا گیا کہ راہوالی گیٹ گوجرانوالہ پر حملے میں ملوث منیب احمد ولد نوید احمد بٹ کو 2 سال، فیصل آباد آئی ایس آئی آفس حملے میں شریک محمد علی ولد محمد بوٹا کو 2 سال، بنوں کینٹ پر حملے میں سمیع اللہ ولد میر داد خان کو 2 سال، اور جناح ہاؤس حملے کے ایک اور مجرم میاں محمد اکرم عثمان ولد میاں محمد عثمان کو بھی 2 سال قید بامشقت دی گئی۔

 

 

web

Recent Posts

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے جج کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جسٹس راحیل کامران شیخ 7 مئی 2021…

6 دن ago

الیکٹرک بائیک اسکیم: مریم نواز نے طلبہ سے ڈاؤن پے منٹ کی وصولی روک دی

مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں طلبہ کیلئے ماہانہ 3 ہزار روپے قسط پر ای بائیک دینے کی تجویز…

6 دن ago

لاہور ہائیکورٹ نے تمباکو اور پان کی تشہیر کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفے سے قبل اپنا آخری فیصلہ جاری کردیا، فیصلہ سگریٹ، پان اور…

6 دن ago

مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا کیس: ثاقب چدھڑ اور اہلیہ سے متعلق رپورٹ پیش

لاہور: این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے کیس میں (ن)…

6 دن ago

ہراسانی کیس: این سی سی آئی اے نے مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑکو دوبارہ نوٹسز جاری کردیے

این سی سی آئی اے کے مطابق نئے ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر اداکارہ مومنہ اقبال اور ایم پی اے…

6 دن ago