لاہور: 4 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل ، ملزم گرفتار
لاہور: 4 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل ، ملزم گرفتار
لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے باٹا پور میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں 4 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق، ملزم عبدالرزاق نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اسے قتل کر دیا۔ قتل کے بعد، ملزم نے بچی کے ہاتھ پاؤں رسیوں سے باندھ کر اس کی لاش کھیتوں میں پھینک دی۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم عبدالرزاق کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم کی نشاندہی کے بعد بچی کی لاش کو بھی تلاش کر لیا گیا۔ کینٹ ڈویژن جینڈر سیل نے ملزم کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے تاکہ تحقیقات مکمل کی جا سکیں۔ اس واقعے نے علاقے میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بھی باٹا پور کے علاقے میں ایک بچی کو اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا تھا، جو کہ علاقے میں بچوں کے خلاف جرائم کی بڑھتی ہوئی صورتحال کا ایک اور افسوسناک مثال ہے۔
کوہاٹ میں پولیس لائنز کے قریب نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد…
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 27 ستمبر کو ہونے والے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے خلاف درخواست پر 37 صفحات…
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ…
پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار…
کراچی: جدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے میں انجن نمبر 2 میں آگ لگنے کی اطلاع پر مسافروں…
اسلام آباد: دفتر خارجہ نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے…