گڑھی خدا بخش:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جو لوگ پاکستان کے حوالے سے بیانات دے رہے ہیں، ان کا مقصد عمران خان نہیں بلکہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام اور میزائل ٹیکنالوجی کو نشانہ بنانا ہے۔
بینظیر بھٹو کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو غریب عوام اور کمزور طبقے کی نمائندہ تھیں۔ وہ دنیا کی پہلی مسلم خاتون وزیراعظم بنیں اور عوام کے لیے اپنی جان قربان کر دی۔
بلاول نے کہا کہ بینظیر کو شہید کرنے والے یہ سمجھتے تھے کہ ان کے بعد پاکستان کی حقیقی عوامی آواز ہمیشہ کے لیے دب جائے گی۔ لیکن ان کا نظریہ آج بھی زندہ ہے اور ان کی جدوجہد نے ان سازشوں کو ناکام بنا دیا۔
بلاول نے کہا کہ ملک آج بہت سے مسائل کا سامنا کر رہا ہے، جیسے دہشت گردی، معاشی بحران اور ہر صوبے کے اپنے مسائل۔ انہوں نے کہا کہ ان مسائل سے نمٹنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا، کیونکہ کوئی ایک جماعت اکیلے یہ مسائل حل نہیں کر سکتی۔
بلاول نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کے لیے کام کیا ہے اور حکومت کے ساتھ معاہدے میں واضح طور پر عوامی مسائل حل کرنے کی بات کی تھی۔ لیکن حکومت نے معاہدے پر مکمل عمل نہیں کیا، جو مایوس کن ہے۔
بلاول نے خبردار کیا کہ پاکستان کے خلاف عالمی سازشیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی پاکستان کے ایٹمی پروگرام اور میزائل ٹیکنالوجی پر کبھی سودا نہیں ہونے دے گی اور پاکستان کے دفاع کو ہمیشہ مضبوط رکھے گی۔
انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان لوگوں کی مذمت کریں جو پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے مخالف ہیں اور ان کی حمایت کر رہے ہیں۔ بلاول نے کہا کہ پی ٹی آئی کو واضح کرنا ہوگا کہ وہ ایسی لابی کا حصہ نہیں بنے گی جو پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔
بلاول نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر ملک کے اندرونی اور بیرونی مسائل کا حل نکالنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اجتماعی فیصلے ہی ملک کے مسائل حل کر سکتے ہیں اور قومی سلامتی کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ…
پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار…
کراچی: جدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے میں انجن نمبر 2 میں آگ لگنے کی اطلاع پر مسافروں…
اسلام آباد: دفتر خارجہ نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے…
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات ادا کر دیے۔ ذرائع…
بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان…