تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ اور مائیکروفون برآمد کرنا ضروری ہے
چیف جسٹس کے خلاف فتویٰ: تحریک لبیک کے رہنما کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
لاہور میں تحریک لبیک کے رہنما مولانا طاہر سیفی کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ان کی تقریر کا متن عدالت میں سنایا گیا۔ سماعت کے دوران جج خالد ارشد نے ملزم سے پوچھا کہ آیا یہ ان کی تقریر ہے، جس پر ملزم نے اقرار کیا کہ یہ ان کی ہی تقریر ہے۔
عدالت نے ملزم سے پوچھا کہ انہوں نے چیف جسٹس پاکستان کے خلاف کیوں تقریر کی، جس پر ملزم نے جواب دیا کہ وہ چیف جسٹس کو محتاط رہنے کا مشورہ دے رہے تھے اور ان کا فیصلہ آئین کے خلاف تھا۔ ملزم نے مزید کہا کہ ابھی وقت ہے کہ چیف جسٹس اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ اور مائیکروفون برآمد کرنا ضروری ہے، جس کے لیے جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔
فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے ملزم کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا اور اسے 6 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔
نجی اسکول بیکن ہاؤس اسکول سسٹم کی مبینہ من مانیوں اور فیسوں میں خلاف قانون اضافے کے خلاف والدین نے…
سندھ حکومت نے صوبے بھر میں پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف جامع انفورسمنٹ مہم اور کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے…
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ دہشت گردی انسانیت کے خلاف سنگین جرم اور عالمی امن…
بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ ڈاکٹر عظمیٰ خان نے بتایا ہے کہ انہیں اچانک اڈیالہ جیل پہنچنے…
عمران اشرف کے انتقال کی جعلی خبر سوشل میڈیا پر وائرل، اداکار نے تردید کردی پاکستان کے معروف اداکار اور…
لاہور کے 120 سرکاری اسکولوں میں نامکمل کلاس رومز کی تعمیر دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ لاہور: پنجاب حکومت نے…