خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس میں ملزمہ کا جسمانی ریمانڈ بڑھا دیا گیا
ہنی ٹریپ کیس جج کے ریمارکس: "درویش آدمی تہجد پڑھتا ہے، یہ کیسا درویش ہے
لاہور: خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس میں ملزمہ کا جسمانی ریمانڈ بڑھا دیا گیا
لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کے مقدمے میں مرکزی ملزمہ آمنہ عروج کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران، آمنہ عروج کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کی مؤکلہ کو بھی ہنی ٹریپ کا شکار بنایا گیا ہے اور ان کے خلاف کوئی ٹھوس شواہد نہیں ہیں۔ وکیل نے دعویٰ کیا کہ اے ٹی ایم سے پیسے بھی حسن شاہ نے نکلوائے تھے۔
ملزمہ آمنہ عروج نے کہا کہ ان کے گھر کے معاشی حالات خراب تھے اور حسن شاہ نے انہیں اپنا منہ بولا بھائی بنا رکھا تھا۔ آمنہ نے مزید دعویٰ کیا کہ حسن شاہ نے ہی ان کی ویڈیو وائرل کی اور انہیں خلیل الرحمان قمر اور حسن شاہ نے بلیک میل کیا۔
خلیل الرحمان قمر کے وکیل نے اپنے مؤکل کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ خلیل الرحمان قمر ایک درویش آدمی ہیں۔ اس پر جج نے ریمارکس دیئے کہ "درویش آدمی تو صبح چار بجے تہجد پڑھتا ہے، یہ کیسا درویش آدمی ہے۔”
سماعت کے اختتام پر آمنہ عروج کے جسمانی ریمانڈ میں عدالت نے دو دن کا اضافہ کر دیا
نجی اسکول بیکن ہاؤس اسکول سسٹم کی مبینہ من مانیوں اور فیسوں میں خلاف قانون اضافے کے خلاف والدین نے…
سندھ حکومت نے صوبے بھر میں پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف جامع انفورسمنٹ مہم اور کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے…
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ دہشت گردی انسانیت کے خلاف سنگین جرم اور عالمی امن…
بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ ڈاکٹر عظمیٰ خان نے بتایا ہے کہ انہیں اچانک اڈیالہ جیل پہنچنے…
عمران اشرف کے انتقال کی جعلی خبر سوشل میڈیا پر وائرل، اداکار نے تردید کردی پاکستان کے معروف اداکار اور…
لاہور کے 120 سرکاری اسکولوں میں نامکمل کلاس رومز کی تعمیر دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ لاہور: پنجاب حکومت نے…