بہاولپور: گیس لیکیج کے باعث دو ننھی بہنیں جاں بحق۔ والدہ بے ہوش

بہاولپور کے علاقے ساجد اعوان ٹاؤن میں گیس لیکج کے باعث المناک حادثہ پیش آیا، جس میں دو کمسن بہنیں دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئیں جبکہ ان کی والدہ بے ہوش ہوگئیں۔

ریسکیو 1122 کو اطلاع دی گئی کہ ایک گھر میں گیس بھرنے کے باعث ماں اور بچے بے ہوش ہو گئے ہیں۔ ریسکیو ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی، جہاں معلوم ہوا کہ تحریم اعجاز، زوجہ اعجاز نصیر، اپنے بچوں کے ہمراہ کمرے میں سو رہی تھیں۔ رات کے وقت گیس چولہے کا بٹن کھلا رہ جانے کے باعث کمرے میں گیس بھر گئی، جس سے دو سالہ مناحل اور آٹھ ماہ کی نوال دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئیں، جبکہ والدہ نیم بے ہوشی کی حالت میں پائی گئیں۔

ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر تینوں افراد کو وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور منتقل کیا، جہاں ڈاکٹرز نے بچیوں کی موت کی تصدیق کر دی، جبکہ ان کی والدہ کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ واقعے کی اطلاع پولیس کو بھی دے دی گئی ہے، جو مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

web

Recent Posts

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے جج کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جسٹس راحیل کامران شیخ 7 مئی 2021…

4 دن ago

الیکٹرک بائیک اسکیم: مریم نواز نے طلبہ سے ڈاؤن پے منٹ کی وصولی روک دی

مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں طلبہ کیلئے ماہانہ 3 ہزار روپے قسط پر ای بائیک دینے کی تجویز…

4 دن ago

لاہور ہائیکورٹ نے تمباکو اور پان کی تشہیر کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفے سے قبل اپنا آخری فیصلہ جاری کردیا، فیصلہ سگریٹ، پان اور…

4 دن ago

مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا کیس: ثاقب چدھڑ اور اہلیہ سے متعلق رپورٹ پیش

لاہور: این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے کیس میں (ن)…

4 دن ago

ہراسانی کیس: این سی سی آئی اے نے مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑکو دوبارہ نوٹسز جاری کردیے

این سی سی آئی اے کے مطابق نئے ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر اداکارہ مومنہ اقبال اور ایم پی اے…

4 دن ago