پاکستان ریلویز نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسافروں کی سہولت کے لیے سپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں مجموعی طور پر پانچ خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی تاکہ عید پر گھروں کو جانے والے افراد کو آسانی فراہم کی جا سکے۔
شیڈول کے مطابق پہلی سپیشل ٹرین 2 جون کو دوپہر 1 بجے کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔ دوسری ٹرین 3 جون کو صبح 10 بجے کوئٹہ سے پشاور روانہ ہوگی۔ تیسری ٹرین 3 جون کو شام 5 بجے لاہور سے براستہ ملتان کراچی کے لیے روانہ ہوگی چوتھی ٹرین 3 جون کو رات 8 بجے کراچی سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی۔ پانچویں اور آخری سپیشل ٹرین 4 جون کو رات 8 بجے کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔
ریلوے کے ترجمان کے مطابق ان تمام سپیشل ٹرینوں میں اکانومی، بزنس اور اسٹینڈرڈ کلاس کی سہولیات میسر ہوں گی۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اس موقع پر واضح کیا ہے کہ ٹرینوں کی بروقت روانگی اور مسافروں کی سہولت کو یقینی بنایا جائے گا، اور کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی پر متعلقہ افسران و عملے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 20 دسمبر کو ہوں گے، الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا الیکشن کمیشن آف پاکستان…
سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی ڈیڈ لائن میں ایک ماہ کی توسیع کراچی ایئرپورٹ…
پشاور: علی امین گنڈاپور نے سلمان اکرم راجہ کے بیان کو افسوس ناک اور پارٹی اتحاد کے لیے نقصان دہ…
پشاور: تحریک انصاف کا آئندہ 10 روز میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو…
کوئٹہ: کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں گندم کا بحران سنگین صورتحال اختیار کرگیا، جبکہ آٹے کی قیمتوں میں بھی نمایاں…
پنجاب میں آئندہ سال مارچ کے دوسرے ہفتے بسنت منانے کا فیصلہ لاہور: پنجاب حکومت نے آئندہ برس صوبے بھر…