عمران خان پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف بن گئے

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو پارٹی کا پیٹرن انچیف مقرر کر دیا گیا ہے۔ یہ اعلان بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ عمران خان آج سے باضابطہ طور پر پارٹی کے پیٹرن انچیف ہوں گے اور مستقبل میں بھی تمام اہم فیصلے وہی کریں گے، جیسا کہ ماضی میں ہوتا رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کی خبریں بے بنیاد ہیں، وہ بدستور چیئرمین کے طور پر کام جاری رکھیں گے جبکہ عمران خان رہنمائی کا مرکزی کردار ادا کریں گے۔

اس موقع پر بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ عمران خان کا کہنا ہے ملک گیر احتجاجی تحریک کی قیادت وہ خود کریں گے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ آئندہ تحریک صرف اسلام آباد تک محدود نہیں ہوگی بلکہ پورے ملک میں پھیلائی جائے گی۔ اس سلسلے میں مختلف رہنماؤں کو ذمہ داریاں سونپی جائیں گی اور اب یہ ذمہ داری صرف علی امین گنڈا پور تک محدود نہیں رہے گی۔ احتجاج کی حکمت عملی اور طریقہ کار سے متعلق تمام ہدایات عمر ایوب کو جاری کی جائیں گی، جبکہ احتجاج کب اور کیسے شروع کیا جائے گا، اس کا فیصلہ خود عمران خان کریں گے۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ عمران خان نے پارٹی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے اور کسی بھی سطح پر اختلاف یا ناراضگی کی تردید کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہمیشہ مذاکرات اور مفاہمت کو ترجیح دی ہے اور اب بھی وہ چاہتے ہیں کہ مسائل بات چیت کے ذریعے حل کیے جائیں۔

انہوں نے سمبڑیال کے ضمنی انتخاب میں مبینہ دھاندلی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں بے ضابطگیاں ہوئیں جبکہ مخصوص نشستوں کے معاملے پر عدالتوں کا رویہ غیر واضح ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ فی الحال کسی سیاسی جماعت یا ادارے سے باضابطہ بات چیت نہیں ہو رہی، تاہم اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی گنجائش ابھی باقی ہے۔

web

Recent Posts

پمز اسپتال نے میٹرنٹی کے نئےکیسز لینے سے انکارکردیا

اسلام آباد: پمز اسپتال کا میٹرنٹی کے نئے کیسز لینے سے انکار اسلام آباد کے پمز اسپتال کی انتظامیہ نے…

5 دن ago

اداکارہ اشنا شاہ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی…

5 دن ago

بچوں کے معاملے پر کسی پر بھروسہ نہ کریں اور انہیں کسی کے پاس بھی اکیلا نہ چھوڑیں: رابعہ انعم

رابعہ انعم کی والدین سے بچوں کی حفاظت کے لیے زیادہ محتاط رہنے کی اپیل پاکستان کی معروف اینکر اور…

5 دن ago

مجھے کینسر کی تشخیص ہوئی، صحتیاب ہونے میں سورۃ الرحمٰن نے بہت مدد کی: نعمان اعجاز

پاکستانی اداکار نعمان اعجاز کا کینسر کی تشخیص اور صحتیابی سے متعلق اہم انکشاف پاکستان کے سینئر اداکار نعمان اعجاز…

5 دن ago

ویڈیو: مریم نفیس خواتین، بچیوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعات پر رو پڑیں

پاکستانی اداکارہ مریم نفیس خواتین اور کم عمر بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات پر آبدیدہ پاکستانی اداکارہ مریم نفیس…

5 دن ago

بھارتی گلوکار و یوٹیوبر انکت بالیان کو قتل کردیا گیا

بھارت: ہریانوی گلوکار انکت بالیان جم کے باہر فائرنگ سے قتل بھارتی ریاست اتر پردیش میں ہریانوی گلوکار اور یوٹیوبر…

5 دن ago