مارشل لا ماورائے آئین اقدام ہے اس کی کوئی گنجائش نہیں: جج آئینی بینچ

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سویلینز کے ملٹری ٹرائل کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ مارشل لا ماورائے آئین اقدام ہے اور اس کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں۔جسٹس امین الدین کی سربراہی میں آئینی بینچ نے انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کی، جہاں لاہور بار اور لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وکیل حامد خان نے اپنے دلائل پیش کیے۔

سماعت کے آغاز میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے تحریری معروضات جمع کرائیں۔ جن میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ شہریوں کا ملٹری کورٹس میں ٹرائل نہیں ہونا چاہیے۔ تاہم معروضات میں یہ بھی کہا گیا کہ آرمی ایکٹ کی بعض شقوں کو ماضی کے عدالتی فیصلوں میں درست قرار دیا جا چکا ہے اور انہیں غیر آئینی قرار نہیں دیا جا سکتا۔

سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے سوال اٹھایا کہ "کیا کسی عام شہری کا ملٹری ٹرائل ہو سکتا ہے؟” جس پر وکیل حامد خان نے جواب دیا کہ پاکستان میں 1952 میں آرمی ایکٹ نافذ کیا گیا، جبکہ اس سے قبل گورنمنٹ آف انڈیا ایکٹ رائج تھا۔

جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ ان تمام قانونی حوالوں کا ملٹری ٹرائل سے کیا تعلق ہے؟ ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ آئین میں مارشل لا کی کوئی اجازت موجود نہیں۔ وکیل حامد خان نے جواب دیا کہ ماضی میں مارشل لا کا کوئی نہ کوئی راستہ نکال لیا جاتا رہا ہے، تاہم سپریم کورٹ کے فیصلوں نے اس کے امکانات کو محدود کیا۔ جسٹس محمد علی مظہر نے بھی اس موقع پر ریمارکس دیے کہ "آئین میں مارشل لا کا کوئی ذکر نہیں، یہ ہمیشہ ماورائے آئین اقدام ہوتا ہے۔”

web

Recent Posts

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والا باکسر قدرت اللہ گلاسگو میں غائب

گلاسگو میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لیے واحد کانسی کا تمغہ خاتون باکسر فاطمہ زہرا نے…

15 منٹس ago

’ارشد آپ نے اپنا کیا حال کر لیا ہے‘: دولتِ مشترکہ کھیلوں میں نویں پوزیشن پر اولمپک چیمپیئن پر تنقید

پیرس اولمپکس میں تاریخی گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستانی جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم کی دولتِ مشترکہ کھیلوں میں کارکردگی…

2 گھنٹے ago

یکم ربیع الاول سے پاکستان سمیت 4 ممالک کے عمرہ زائرین کیلئے لازمی فوڈ واؤچر متعارف

سعودی عرب نے پاکستان، بھارت، مصر اور بنگلادیش سے آنے والے عمرہ زائرین کے لیے لازمی "نسک فوڈ واؤچر" متعارف…

8 گھنٹے ago

ہماری عزتِ نفس کا تماشا نہ بنائیں، کامیڈین اللہ رکھا مرحوم کی بیٹیوں کی سہیل احمد سے التجا

سہیل احمد سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے خاندان کی عزتِ نفس کا خیال رکھیں اور سوشل میڈیا یا…

11 گھنٹے ago

قومی کرکٹرز کی تنخواہ، میچ فیس اور دیگر مالی فوائد کی معلومات فراہمی کا حکم معطل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان انفارمیشن کمیشن کے اس حکم کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے جس میں…

11 گھنٹے ago

متحدہ عرب امارات میں دو روبوٹ شادی کے بندھن میں بندھ گئے

متحدہ عرب امارات میں مصنوعی ذہانت سے چلنے والے دو ہیومنائیڈ روبوٹس، "بو سنیدہ" اور "موزہ" کی علامتی شادی کی تقریب منعقد کی گئی۔…

12 گھنٹے ago