وزیراعلیٰ پنجاب کا مٹی دھول سے نجات کیلئے جدید طریقہ لاگو کرنے کا فیصلہ

مریم نواز نے لاہور کے 1500 تعمیراتی مقامات پر پانی کے چھڑکاؤ کا نظام نصب کرنے کا حکم دیا ہے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں فضائی آلودگی اور مٹی دھول سے نجات کے لیے چین کے طرز پر جدید طریقے لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے لاہور کے 1500 تعمیراتی مقامات پر پانی کے چھڑکاؤ کا نظام نصب کرنے کا حکم دیا ہے، یہ مقامی سطح پر تیار کردہ ٹیکنالوجی ہے جس کا تجربہ پچھلے تین ہفتوں سے جاری تھا۔ انوائرمنٹ پروٹیکشن اتھارٹی نے ان تجربات کی کامیابی کے بعد اس منصوبے کو عملی طور پر نافذ کرنے کی منظوری دی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے سی اینڈ ڈبلیو اور ایل ڈی اے کو فوری طور پر واٹر سپرنکل سسٹم لگانے کی ہدایت کی۔ یہ نظام پانی کو فوارے کی شکل میں اس طرح استعمال کرے گا کہ تعمیراتی مقامات پر مٹی اور گردوغبار نہ پیدا ہو۔ قذافی سٹیڈیم میں 15 جنوری تک واٹر سپرنکل سسٹم کی تنصیب کا حکم دیا گیا ہے۔
فیصلے کے تحت تمام تعمیراتی مقامات پر سبز کپڑے سے ڈھانپنا بھی لازمی ہوگا تاکہ تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران دھول نہ اڑے اور سیمنٹ کا پھیلاؤ نہ ہو۔
حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ 10 فروری کے بعد اس طریقہ کار پر عمل نہ کرنے پر قانونی کارروائی کی جائے گی اور مقدمات درج کیے جائیں گے۔
سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ اس جدید نظام سے سموگ کے خاتمے کے مشن میں مزید تیزی اور بہتری آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماحولیاتی تحفظ کا ادارہ گزشتہ 9 ماہ سے فضائی آلودگی کے خاتمے کی کوششیں کر رہا ہے۔
مریم اورنگزیب نے زور دیا کہ ماحولیاتی بہتری کے لیے رویوں میں تبدیلی، شہری تعاون، اور جدید مشینری کے استعمال کی ضرورت ہے۔

 

web

Recent Posts

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے جج کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جسٹس راحیل کامران شیخ 7 مئی 2021…

5 دن ago

الیکٹرک بائیک اسکیم: مریم نواز نے طلبہ سے ڈاؤن پے منٹ کی وصولی روک دی

مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں طلبہ کیلئے ماہانہ 3 ہزار روپے قسط پر ای بائیک دینے کی تجویز…

5 دن ago

لاہور ہائیکورٹ نے تمباکو اور پان کی تشہیر کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفے سے قبل اپنا آخری فیصلہ جاری کردیا، فیصلہ سگریٹ، پان اور…

5 دن ago

مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا کیس: ثاقب چدھڑ اور اہلیہ سے متعلق رپورٹ پیش

لاہور: این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے کیس میں (ن)…

5 دن ago

ہراسانی کیس: این سی سی آئی اے نے مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑکو دوبارہ نوٹسز جاری کردیے

این سی سی آئی اے کے مطابق نئے ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر اداکارہ مومنہ اقبال اور ایم پی اے…

5 دن ago