اہم شخصیت نے 20 دسمبر کو عمران خان کی رہائی کی پیشکش کی تھی، شیر افضل مروت کے سنسنی خیز انکشافات

26 نومبر کے سانحے کے بعد حالات تبدیل ہو گئے اور سیاسی قیادت کے ساتھ بات چیت کا آغاز ہوا

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی ہاؤس اریسٹ کرنے کی پیشکش اسٹیبلشمنٹ اور حکومت کی جانب سے محسن نقوی نے کی۔ ایک نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بانی نے ہاؤس اریسٹ کی پیشکش کو مسترد کر دیا، جس کے بعد تین ہفتے گزرنے کے بعد یعنی 20 دسمبر کو ان کی رہائی کی آفر ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ 20 دسمبر تک بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی پیشکش محسن نقوی کے ذریعے کی گئی، مگر 26 نومبر کے سانحے کے بعد حالات تبدیل ہو گئے اور سیاسی قیادت کے ساتھ بات چیت کا آغاز ہوا۔
پی ٹی آئی کے رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ ماضی میں اسٹیبلشمنٹ بار بار براہ راست یا بالواسطہ رابطے کرتی رہی ہے، لیکن 26 نومبر کے واقعے کے بعد اب کوئی خفیہ مذاکرات نہیں ہو رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر محسن نقوی کو حکومتی مذاکراتی ٹیم میں شامل کیا جاتا تو ملاقات پہلے ہی ہو چکی ہوتی، کیونکہ وہ مذاکرات کے میدان میں بڑی لچک دکھاتے ہیں۔
اس پر پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارا حکومت سے صرف 26 نومبر سے پہلے رابطہ بحال ہوا تھا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ 26 نومبر سے پہلے محسن نقوی کے ساتھ کسی قسم کا مذاکراتی عمل نہیں ہوا، اور بانی پی ٹی آئی کی بنی گالہ منتقل کرنے کی پیشکش پر کبھی بات نہیں ہوئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اور محسن نقوی یا اسٹیبلشمنٹ سے کبھی بھی بانی پی ٹی آئی کی منتقلی پر گفتگو نہیں ہوئی۔
یہاں یہ بھی یاد رہے کہ عمران خان سے جیل میں ملاقات کے بعد ان کی بہن علیمہ خان نے کہا تھا کہ بنی گالہ میں ہاؤس اریسٹ کی آفر آئی تھی، اور علی امین گنڈاپور نے یہ بات لائی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے دن سے ڈیل کی آفرز آئی ہیں، مگر براہ راست کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

 

web

Recent Posts

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات پر عوام کو ریلیف فراہم نہ کرنے والے پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔

  وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بعض پیٹرول پمپس کی جانب…

2 ہفتے ago

اسلام آباد: سابق سینیٹر مشتاق احمد کی اہلیہ حمیرا طیبہ نے فیملی کورٹ سے خلع حاصل کرلی، عدالت نے نکاح ختم کرنے کی ڈگری جاری کردی۔

  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کی فیملی کورٹ کی جج امبرین اقبال نے حمیرا طیبہ کے حق میں…

2 ہفتے ago

اسلام آباد: حکومت نے انسداد دہشت گردی کے لیے انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشنز کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

  وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اور داخلی سلامتی سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں خیبرپختونخوا کے…

2 ہفتے ago

  آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کے مطابق صوبے میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران قتل کے واقعات میں 17…

2 ہفتے ago