کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی مزید سستی

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 71 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم لیوی کی مد میں دی گئی رعایت کے تحت کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیپرا نے حکومت کی جانب سے دی گئی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے۔ بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اپریل تا جون 2025 کی سہ ماہی کے لیے ہوگا، اور اس کا فائدہ کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے تمام صارفین کو حاصل ہوگا، تاہم لائف لائن صارفین اس کمی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے نیپرا میں بجلی سستی کرنے کی درخواست جمع کرائی تھی، جس پر 4 اپریل کو باضابطہ سماعت کی گئی۔ حکومت نے حالیہ مہینوں میں پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 10 روپے فی لیٹر تک پٹرولیم لیوی بڑھائی تھی، جس کے بعد عوام کو بجلی کے نرخوں میں کمی کی صورت میں ریلیف فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا۔

اس سے قبل بھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 1 روپے 90 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی تھی۔ علاوہ ازیں، وزیراعظم شہباز شریف نے 3 اپریل کو گھریلو صارفین کے لیے 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ جبکہ صنعتی صارفین کے لیے 7 روپے 59 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا تھا۔ اس اعلان کے بعد گھریلو صارفین کے لیے بجلی کا نرخ 38 روپے 37 پیسے جبکہ صنعتی صارفین کے لیے 40 روپے 60 پیسے فی یونٹ مقرر ہوا تھا۔

web

Recent Posts

لاہور میں آوارہ کتے کا میو اسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ، ٹانگ پر 2 زخم

  لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…

2 دن ago

آزاد کشمیر پولیس کا کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کی گرفتاری کا دعویٰ

  آزاد جموں و کشمیر پولیس نے کوٹلی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کو گرفتار…

2 دن ago

سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل یا غیر مؤثر نہیں کیا جا سکتا، صدر مملکت

  صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا غیر…

2 دن ago

ایشین گیمز 2026: شوٹر جی ایم بشیر نے پاکستان کے لیے ایک اور کانسی کا تمغہ جیت لیا

  پاکستان کے شوٹر جی ایم بشیر نے ایشین گیمز 2026 کے شوٹنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے…

1 ہفتہ ago

واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے نئے حفاظتی فیچرز متعارف کرا دیے

  واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ اور انہیں عمر کے مطابق محفوظ تجربہ فراہم کرنے کے لیے…

1 ہفتہ ago