وفاقی حکومت کا بڑا تعلیمی منصوبہ: 11 نئے دانش سکولوں اور دانش یونیورسٹی کے قیام کا اعلان

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2025-26 کے دوران ملک کے پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں 11 نئے دانش سکولوں کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیم کے فروغ اور معاشرتی مساوات کے فروغ کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے، اور اس مقصد کے تحت دانش سکولوں کا دائرہ کار وسیع کیا جا رہا ہے۔

وزیر خزانہ کے مطابق آئندہ مالی سال میں 9.8 ارب روپے کی خطیر رقم دانش سکولوں کے قیام کیلئے مختص کی گئی ہے۔ نئے دانش سکولوں میں سے تین آزاد کشمیر، تین گلگت بلتستان، چار بلوچستان اور ایک اسلام آباد میں قائم کیا جائے گا۔ ان سکولوں کا مقصد ان علاقوں کے ذہین مگر معاشی طور پر کمزور پس منظر سے تعلق رکھنے والے بچوں کو معیاری تعلیم کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

محمد اورنگزیب نے مزید اعلان کیا کہ اسلام آباد میں "دانش یونیورسٹی” بھی قائم کی جائے گی، جو دانش سکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ یونیورسٹی دانش سکول سسٹم کا تسلسل ہوگی اور ملک کے محروم طبقے کو ترقی کی دوڑ میں شامل کرنے کا ذریعہ بنے گی۔ حکومت کے مطابق اس منصوبے کا مقصد نہ صرف تعلیمی معیار کو بہتر بنانا ہے بلکہ ملک بھر میں تعلیمی ناہمواری کو بھی کم کرنا ہے، تاکہ کوئی بھی بچہ صرف اپنی مالی حیثیت کی بنیاد پر معیاری تعلیم سے محروم نہ رہے۔

web

Recent Posts

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ…

2 ہفتے ago

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار کردیا۔

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار…

2 ہفتے ago

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات ادا کر دیے۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات ادا کر دیے۔ ذرائع…

2 ہفتے ago

بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان…

2 ہفتے ago