عمران خان کا آرمی چیف کو تیسرا خط— الیکشن فراڈ اور منی لانڈرنگ پر اعتراض

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے فوجی سربراہ جنرل عاصم منیر کو تیسرا خط لکھ دیا ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے بتایا کہ عمران خان نے اس خط میں الیکشن فراڈ کا معاملہ اٹھایا ہے، جس میں اقلیت کو اکثریت پر ترجیح دینے کی بات کی گئی ہے۔ فیصل چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے خط میں الزام عائد کیا کہ منی لانڈرز کو اقتدار میں لایا گیا ہے اور اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ اس صورتحال کا اثر ملک کی سیاست اور معیشت پر پڑ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی کے اس تیسرے خط کے مندرجات آج عوام کے سامنے آئیں گے۔ فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی 9 مئی کے واقعے پر آج بھی جوڈیشل کمیشن کے قیام کے مطالبے پر قائم ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پنجاب میں 8 فروری کے بعد سے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران انہوں نے عامر ڈوگر کو اپوزیشن کے ساتھ مذاکراتی کمیٹی کا ممبر بنائے جانے اور سیاسی کمیٹی میں نئے ممبران کے اضافے کے فیصلے کا بھی ذکر کیا۔ فیصل چوہدری نے یہ بھی کہا کہ وکلا کو جیل میں داخل ہونے سے روکا جا رہا ہے اور انتظار پنجوتھا کو آج جیل میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ وکلا کا کہنا ہے کہ وہ جی ایچ کیو کیس میں اوپن ٹرائل کی درخواست دائر کریں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل عمران خان نے جنرل عاصم منیر کو دو خط لکھے تھے جن میں پاکستان کی سیاسی پالیسیوں میں تبدیلی کی درخواست کی گئی تھی۔ تاہم، سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کو عمران خان کا کوئی خط موصول نہیں ہوا اور وہ اس خط میں دلچسپی نہیں رکھتے۔

web

Recent Posts

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات پر عوام کو ریلیف فراہم نہ کرنے والے پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔

  وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بعض پیٹرول پمپس کی جانب…

3 ہفتے ago

اسلام آباد: سابق سینیٹر مشتاق احمد کی اہلیہ حمیرا طیبہ نے فیملی کورٹ سے خلع حاصل کرلی، عدالت نے نکاح ختم کرنے کی ڈگری جاری کردی۔

  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کی فیملی کورٹ کی جج امبرین اقبال نے حمیرا طیبہ کے حق میں…

3 ہفتے ago

اسلام آباد: حکومت نے انسداد دہشت گردی کے لیے انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشنز کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

  وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اور داخلی سلامتی سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں خیبرپختونخوا کے…

3 ہفتے ago

  آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کے مطابق صوبے میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران قتل کے واقعات میں 17…

3 ہفتے ago