بہتر مستقبل کیلئے 2024 میں 7 لاکھ سے زائد پاکستانی بیرون ملک چلے گئے

پاکستان میں برین ڈرین ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے، لیکن اس کے اثرات پر آراء منقسم ہیں

لاہور:پاکستان میں برین ڈرین (ماہرین اور پروفیشنلز کا بیرونِ ملک جانا) ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے، لیکن اس کے اثرات پر آراء منقسم ہیں۔ گزشتہ سال 2024 میں 7,27,381 پاکستانی ملازمتوں کی تلاش میں بیرونِ ممالک گئے، جبکہ 2023 میں یہ تعداد 8,62,625 تھی، اس طرح بیرونِ ملک جانے والوں کی تعداد میں 15 فیصد کمی دیکھی گئی۔
بیرونِ ممالک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر معیشت کے لیے نہایت اہم ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق، 2024 میں اوورسیز پاکستانیوں نے 34.634 ارب ڈالر بھیجے، جو 2023 کے مقابلے میں 31.36 فیصد زیادہ ہیں۔ یہ ترسیلات زر امپورٹ بل کی ادائیگی اور ذرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کرنے میں بنیادی کردار ادا کر رہی ہیں۔
ماہر معیشت اسامہ صدیقی کے مطابق، ترسیلات زر پاکستانی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، لیکن ماہرین کا ملک چھوڑنا ملکی ترقی کے لیے ایک چیلنج بھی ہے۔ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس کے اعداد و شمار کے مطابق، 2024 میں 2 لاکھ اسکلڈ اور پروفیشنل ورکرز نے ملک چھوڑا ہے۔
امریکا میں مقیم پاکستانی شیخ طاہر عمران کا کہنا ہے کہ اگرچہ برین ڈرین ایک المیہ لگتا ہے، لیکن بیرونِ ملک منتقلی کے ذریعے ماہرین نہ صرف اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ عالمی مہارتیں اور جدید ٹیکنالوجی واپس لا کر ملکی ترقی میں کردار ادا کرتے ہیں۔
برطانوی پاکستانی سلمان سکندر کے مطابق، بھارت برین ڈرین کے باوجود عالمی سطح پر نمایاں کامیابیوں کے حصول میں کامیاب رہا ہے۔ انہوں نے کہا، "ایک بھارتی برطانیہ کا وزیراعظم رہ چکا ہے، اور امریکی صدر کی کابینہ میں بھی بھارتی شامل ہیں۔” ان کے مطابق، پاکستانیوں کو بھی عالمی منڈی میں زیادہ فعال کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو دنیا بھر میں منوائیں۔
پاکستان میں اب بھی لاکھوں ماہرین موجود ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر ان ماہرین کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھائیں اور مواقع فراہم کریں تاکہ یہ افراد ملک کے اندر رہ کر ترقی کا حصہ بن سکیں۔

 

web

Recent Posts

کوہاٹ میں پولیس لائنز کے قریب نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

کوہاٹ میں پولیس لائنز کے قریب نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد…

18 گھنٹے ago

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 27 ستمبر کو ہونے والے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے خلاف درخواست پر 37 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 27 ستمبر کو ہونے والے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے خلاف درخواست پر 37 صفحات…

18 گھنٹے ago

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ…

2 دن ago

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار کردیا۔

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار…

2 دن ago