فائل فوٹو
اسلام آباد:نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پاک آئی ڈی ویب سائٹ کو بند کرنے اور تمام خدمات موبائل ایپ پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا کہ جعلی ویب سائٹس کے ذریعے شہریوں کی شناختی دستاویزات حاصل کرنے اور غلط استعمال کرنے والے عناصر کو روکنے کے لیے یہ اقدام ضروری تھا۔ 17 جنوری سے نادرا کی ویب سائٹ بند کر دی جائے گی۔
وفاقی وزیرداخلہ کے مطابق ویب سائٹ کے استعمال میں شہریوں، خاص طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو دشواری کا سامنا رہتا تھا۔ انگلیوں کے نشانات اور دیگر مطلوبہ دستاویزات اسکین کرکے اپ لوڈ کرنا مشکل ہوتا تھا۔ وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ نے جعلسازی کے ان معاملات کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔ نادرا دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر ان جعلسازوں کے خلاف قانونی کارروائی کو یقینی بنا رہا ہے۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ نادرا کی موبائل ایپ کو مزید بہتر اور جدید بنایا گیا ہے۔ اب شناختی کارڈ، نائکوپ، پی او سی، ب فارم اور ایف آر سی سمیت تمام خدمات موبائل ایپ پر آسانی سے دستیاب ہیں۔ شہری اپنے گھروں سے تمام کارروائیاں موبائل ایپ کے ذریعے مکمل کرسکتے ہیں۔
محسن نقوی نے یہ بھی اعلان کیا کہ نادرا کے تین نئے ریجنل سینٹرز آزاد جموں و کشمیر، گوادر اور گلگت بلتستان میں قائم کیے جائیں گے۔ یہ دفاتر 31 مارچ سے اپنی خدمات کا آغاز کریں گے۔ ان نئے مراکز کے قیام سے دور دراز علاقوں میں خدمات کی فراہمی میں بہتری آئے گی اور شہریوں کے مسائل جلد از جلد حل کیے جا سکیں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ملک بھر کی 19 تحصیلوں میں نادرا کے دفاتر قائم کرنے کا عمل جاری ہے۔ یہ دفاتر بھی 31 مارچ تک فعال ہو جائیں گے، جس کے بعد ہر تحصیل میں نادرا کی مکمل سہولت دستیاب ہوگی۔
لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…
آزاد جموں و کشمیر پولیس نے کوٹلی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کو گرفتار…
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا غیر…
پاکستان کے شوٹر جی ایم بشیر نے ایشین گیمز 2026 کے شوٹنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے…
واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ اور انہیں عمر کے مطابق محفوظ تجربہ فراہم کرنے کے لیے…
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملک کے تمام معاشی اشاریے…