فائل فوٹو
لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں منعقدہ آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ کی افتتاحی تقریب میں 3 کروڑ روپے تک بلا سود قرض فراہم کرنے کا اعلان کیا۔
مریم نواز نے اپنے خطاب میں کہا کہ جن شہریوں کو 3 کروڑ روپے سے زائد کا قرض درکار ہو، وہ بھی درخواست دے سکتے ہیں، اور قرض کے حصول کے بعد اگر کسی قسم کی مشکلات کا سامنا ہو تو حکومت معاونت کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ اپنا کاروبار شروع کرنا پہلے کبھی اتنا سہل نہیں تھا۔ حکومت آسان شرائط پر قرض فراہم کرے گی اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری افراد کو بہترین سہولیات دی جائیں گی تاکہ وہ معاشی میدان میں ترقی کرسکیں۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مضبوط معیشت کے ثمرات اب عوام تک پہنچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا اور معیشت کو دوبارہ بہتری کی راہ پر ڈال دیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جسٹس راحیل کامران شیخ 7 مئی 2021…
مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں طلبہ کیلئے ماہانہ 3 ہزار روپے قسط پر ای بائیک دینے کی تجویز…
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفے سے قبل اپنا آخری فیصلہ جاری کردیا، فیصلہ سگریٹ، پان اور…
لاہور: این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے کیس میں (ن)…
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں نے پاک افغان سرحد…
این سی سی آئی اے کے مطابق نئے ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر اداکارہ مومنہ اقبال اور ایم پی اے…