فائل فوٹو
لاہور:سردی کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری ہے کہ پاکستان کے بیشتر علاقوں میں جلد ہی بادلوں کی آمد متوقع ہے، جو سرد موسم کی شدت میں مزید اضافہ کرے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، مغربی ہواؤں کے ساتھ آنے والا بادلوں کا نظام پاکستان میں داخل ہو رہا ہے، جو 20 جنوری تک ملک میں موجود رہے گا۔ اس دوران سرد موسم کا اثر مزید گہرا ہو جائے گا۔
پنجاب کے زیادہ تر اضلاع میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہے گی، جبکہ اس سسٹم کے نتیجے میں راولپنڈی ڈویژن کے اضلاع میں ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔
لاہور میں بھی بادلوں کا ڈیرہ ہوگا، تاہم بارش کی زیادہ توقع نہیں۔ صوبائی دارالحکومت میں آج کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں آج 18 جنوری سے بارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے، جو 21 جنوری تک جاری رہنے کی توقع ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بنوں، کرک اور کوہاٹ سمیت مختلف اضلاع میں بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کی توقع ہے۔
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ…
پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار…
کراچی: جدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے میں انجن نمبر 2 میں آگ لگنے کی اطلاع پر مسافروں…
اسلام آباد: دفتر خارجہ نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے…
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات ادا کر دیے۔ ذرائع…
بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان…