کب تک گورننس کی کمزوریوں کو افواج پاکستان اور شہدا کے خون سے پورا کیا جاتا رہے گا؟ آرمی چیف

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے ملکی سلامتی اور استحکام کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کب تک پاکستان ایک سافٹ اسٹیٹ کی طرح بے پناہ جانوں کی قربانیاں دیتا رہے گا اور گورننس کی کمزوریوں کو افواج پاکستان اور شہدا کے خون سے پورا کیا جاتا رہے گا؟

جنرل عاصم منیر نے واضح کیا کہ ملکی سلامتی سب سے مقدم ہے اور کوئی تحریک، شخصیت یا سیاسی ایجنڈا اس سے بالا تر نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار استحکام کے لیے ضروری ہے کہ قومی طاقت کے تمام عناصر ہم آہنگ ہو کر کام کریں۔ "یہ ہماری اور ہماری آنے والی نسلوں کی بقا کی جنگ ہے، جس کے لیے پاکستان کو ایک مضبوط اور مؤثر ریاست بنانے کی اشد ضرورت ہے۔”

آرمی چیف نے علماء سے اپیل کی کہ وہ خوارج کی جانب سے اسلام کی مسخ شدہ تشریح کو بے نقاب کریں تاکہ دہشت گردی کے بیانیے کو شکست دی جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں سیاسی اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر یک زبان ہوکر ایک مضبوط قومی بیانیہ اپنانا ہوگا تاکہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو شکست دی جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی بقا اور ترقی کے لیے ہمیں مضبوط گورننس، قانون کی حکمرانی اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔ "جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ دہشت گردوں کے ذریعے پاکستان کو کمزور کیا جا سکتا ہے، آج کا دن ان کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ ہم متحد ہیں اور انہیں ہر محاذ پر ناکام کریں گے۔” آرمی چیف نے اپنے خطاب کے اختتام پر اس یقین کا اظہار کیا کہ اللہ تعالیٰ کی مدد سے پاکستان ہر چیلنج پر قابو پا کر کامیاب ہوگا۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت نے شرکت کی۔ اجلاس میں تحریک انصاف کے اراکین نے شرکت نہیں کی، تاہم خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اپنے صوبے کی نمائندگی کی، جبکہ پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز، سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی بھی اجلاس میں شریک تھے۔

web

Recent Posts

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ…

2 ہفتے ago

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار کردیا۔

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار…

2 ہفتے ago

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات ادا کر دیے۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات ادا کر دیے۔ ذرائع…

2 ہفتے ago

بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان…

2 ہفتے ago