جمعرات, اکتوبر 8, 2026, 6:11 شام
MykNewsTv
MykRealEstate
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
  • کالم
No Result
View All Result
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
  • کالم
No Result
View All Result
MykNewsTv
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

خیبرپختونخوا اور پنجاب میں سینیٹ الیکشن، حکومت و اپوزیشن میں سخت مقابلہ جاری

in اہم خبریں, پاکستان
0 0

پشاور / لاہور (ایم وائے کے نیوز ٹی وی): خیبرپختونخوا اور پنجاب کی اسمبلیوں میں سینیٹ انتخابات کا معرکہ زور و شور سے جاری ہے، جہاں سخت سیکیورٹی، عددی گیم اور سیاسی جوڑ توڑ نے ماحول کو خاصا گرم کر رکھا ہے۔ خیبرپختونخوا میں 11 نشستوں پر جبکہ پنجاب میں ایک خالی نشست پر پولنگ کا عمل آج جاری ہے۔

پشاور سے موصولہ اطلاعات کے مطابق، خیبر پختونخوا اسمبلی میں سینیٹ کی 11 نشستوں کے لیے پولنگ صبح 11 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔ اسمبلی کے جرگہ ہال کو الیکشن روم میں تبدیل کیا گیا ہے جبکہ سخت ترین سیکیورٹی اقدامات کیے گئے ہیں۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ ہارس ٹریڈنگ سے بچنے کے لیے حکومت اور اپوزیشن نے 6-5 کا فارمولا طے کیا ہے جس کے تحت 6 نشستیں حکومتی اتحاد اور 5 اپوزیشن کو دی گئی ہیں۔ اس فارمولے کی کامیابی کا دارومدار پولنگ کے شفاف انعقاد اور ارکان کی وفاداری پر ہے۔ جنرل نشستوں پر حکومت کے 4 اور اپوزیشن کے 3 امیدوار میدان میں ہیں اور خواتین اور ٹیکنوکریٹ کی دو دو نشستوں پر بھی دونوں فریقوں نے اپنے امیدوار اتارے ہیں۔

حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا آفریدی، نورالحق قادری، روبینہ ناز، اور اعظم سواتی امیدوار ہیں۔ جبکہ اپوزیشن نے ن لیگ کے نیاز احمد، پیپلز پارٹی کے طلحہ محمود، جے یو آئی کے عطا الحق، پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد اور جے یو آئی کے دلاور خان کو نامزد کیا ہے۔ اسمبلی میں حکومتی ارکان کی تعداد 92 جبکہ اپوزیشن کے پاس 53 ووٹ ہیں۔ جنرل نشست جیتنے کے لیے 19 ووٹ جبکہ خواتین اور ٹیکنوکریٹ نشست کے لیے 49 ووٹ درکار ہیں۔ اپوزیشن کو تیسری جنرل نشست کے لیے کم از کم 4 اضافی ووٹ درکار ہوں گے۔  ادھر 5 ناراض اراکین میں سے 4 کی دستبرداری کے بعد خرم ذیشان بطور آزاد امیدوار حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی بنے ہوئے ہیں۔

لاہور میں سینیٹ کی ایک خالی نشست پر ضمنی الیکشن ہو رہا ہے۔ اب تک 103 اراکین ووٹ کاسٹ کر چکے ہیں جبکہ پنجاب اسمبلی کے 371 کے ایوان میں 369 ارکان ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔ یہ نشست مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ پروفیسر ساجد میر کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔ یہاں مسلم لیگ ن کی جانب سے حافظ عبدالکریم، اپوزیشن اتحاد کی طرف سے مہر عبدالستار، جبکہ دو آزاد امیدوار، خدیجہ صدیقی اور اعجاز حسین بھی قسمت آزما رہے ہیں۔ الیکشن کمشنر پنجاب ریٹرننگ آفیسر کے فرائض انجام دے رہے ہیں اور اسمبلی کے اندر بھی سخت سیکیورٹی کا بندوبست کیا گیا ہے۔

Previous Post

پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ: پی ڈی ایم اے کی جانب سے ہائی الرٹ جاری

Next Post

حکومت نے سینیٹ انتخابات سے دستبرداری کیلئے وزارت کی پیشکش کی: خرم ذیشان

مزیدخبریں

اہم خبریں

لاہور میں آوارہ کتے کا میو اسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ، ٹانگ پر 2 زخم

10/07/2026
اہم خبریں

آزاد کشمیر پولیس کا کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کی گرفتاری کا دعویٰ

10/07/2026
اہم خبریں

سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل یا غیر مؤثر نہیں کیا جا سکتا، صدر مملکت

10/07/2026
اہم خبریں

ایشین گیمز 2026: شوٹر جی ایم بشیر نے پاکستان کے لیے ایک اور کانسی کا تمغہ جیت لیا

10/01/2026
اہم خبریں

واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے نئے حفاظتی فیچرز متعارف کرا دیے

10/01/2026
اہم خبریں

کراچی: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ مہنگائی کو سنگل ڈیجٹ میں لایا گیا تھا، تاہم ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کے باعث مہنگائی میں اضافہ ہوا۔

10/01/2026
Next Post

حکومت نے سینیٹ انتخابات سے دستبرداری کیلئے وزارت کی پیشکش کی: خرم ذیشان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

لاہور میں آوارہ کتے کا میو اسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ، ٹانگ پر 2 زخم

10/07/2026

آزاد کشمیر پولیس کا کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کی گرفتاری کا دعویٰ

10/07/2026

سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل یا غیر مؤثر نہیں کیا جا سکتا، صدر مملکت

10/07/2026

ایشین گیمز 2026: شوٹر جی ایم بشیر نے پاکستان کے لیے ایک اور کانسی کا تمغہ جیت لیا

10/01/2026

واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے نئے حفاظتی فیچرز متعارف کرا دیے

10/01/2026

کراچی: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ مہنگائی کو سنگل ڈیجٹ میں لایا گیا تھا، تاہم ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کے باعث مہنگائی میں اضافہ ہوا۔

10/01/2026

جولائی 2025
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031  
« جون   اکتوبر »
Myk-News-Tv

ایم وائے کے نیوزٹی وی پر آپ کو پاکستان سمیت دنیا بھر کی تازہ ترین خبریں مستند ذرائع کے ساتھ ملیں گی اس کے ساتھ ساتھ روزانہ ہونے والے ٹاک شوز اورایم وائے کے نیوز ٹی وی کی مختلف ویڈیوز بھی دیکھ سکیں گے

No Result
View All Result

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd

  • Contact Us
  • About Us
  • Privacy Policy

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
  • کالم

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd