پاکستان میں ماؤں نے مردوں کی تربیت پر توجہ نہیں دی، جسٹس محسن اختر کیانی

عدالتیں بدلہ لینے کے لیے نہیں بنائی گئیں اور وکلاء کو ایسے ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہیے

پاکستان میں ماؤں نے مردوں کی تربیت پر توجہ نہیں دی، جسٹس محسن اختر کیانی

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ایک مقدمے کی سماعت کے دوران کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں ماؤں نے مردوں کی تربیت پر صحیح توجہ نہیں دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں بچے کی حوالگی سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی، جہاں عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا۔ سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے ایک بچے کو اپنی نشست کے قریب بٹھایا تاکہ وہ براہِ راست اس کی رائے سن سکیں۔

جسٹس محسن کیانی نے کہا کہ عدالتیں بدلہ لینے کے لیے نہیں بنائی گئیں اور وکلاء کو ایسے ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ والدین یا بچوں کا عدالتوں میں آنا کوئی مناسب بات نہیں ہے۔ جہاں والدین ایک دوسرے کا احترام نہیں کرتے، وہاں ان کے بچے بھی والدین کی عزت نہیں کرتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی بچے کے حوالے سے فیصلہ دینا آسان ہے، لیکن کسی کے دل میں محبت پیدا کرنا ممکن نہیں۔ بچے کو سنبھالنا ماں، باپ یا کسی تیسرے فرد کے لیے آسان ہو سکتا ہے، لیکن عام طور پر بچے جس کے ساتھ رہتے ہیں، وہ دوسرے کے خلاف ہو جاتے ہیں۔ سات سال یا اس سے بڑی عمر کے بچے اپنی سوچ رکھتے ہیں، اور اس لیے ہم نے بچے کو ساتھ بٹھایا تاکہ وہ خود بتا سکے کہ کس کے ساتھ رہنا چاہتا ہے۔ زبردستی کسی کے ساتھ رہنے پر مجبور کرنا درست نہیں۔

عدالت نے والدین سے ان کی ملازمت اور کام کے اوقات کے بارے میں سوالات کیے۔ والد نے بتایا کہ وہ نیسکام میں بطور ڈائریکٹر کام کرتے ہیں اور ان کی ڈیوٹی کا وقت صبح 9 سے شام 4 بجے تک ہے۔ والدہ نے کہا کہ وہ بھی نیسکام میں ملازم ہیں اور اپنے شوہر کے ماتحت کام کر رہی ہیں۔

جسٹس کیانی نے والد کو ہدایت دی کہ وہ اپنی اہلیہ کو ان کے خاندان والوں سے ملنے کا موقع فراہم کریں تاکہ ان کے درمیان موجود غلط فہمیاں ختم ہو سکیں۔

وکلا سے گفتگو کرتے ہوئے جسٹس نے کہا کہ تمام حقائق واضح ہیں، اور یہ مسائل وہ ہیں جنہیں یہ بچہ خود بھی سمجھ سکتا ہے۔ والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ بچے کو اس مقام پر لے آئیں جہاں وہ اپنی زندگی میں سکون اور آسانی محسوس کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں والدین کو کسی ماہرِ نفسیات سے رجوع کرنا چاہیے تاکہ ان کے مسائل کا مناسب حل نکل سکے۔ عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔

web

Recent Posts

پاکستان افغانستان کے ساتھ ریاستی سطح پر مذاکرات کیلئے تیار ہے: ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ ریاستی سطح پر مذاکرات کے لیے تیار…

1 منٹ ago

قطری وزیرِ اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی آج ایران کا دورہ کریں گے

قطری وزارتِ خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر ماجد الانصاری کے مطابق، قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی اپنے دورۂ…

3 منٹس ago

اسٹیٹ بینک 10 روپے کا کرنسی نوٹ ختم کرنے پرغورکررہا ہے: ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک کا 10 روپے کا کرنسی نوٹ ختم کرنے پر غور اسلام آباد: ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عنایت…

22 گھنٹے ago

پمز اسپتال واقعہ: نواز شریف کا حکومت سے ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

پمز اسپتال آتشزدگی: نواز شریف کا ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ اسلام آباد: پمز اسپتال کے گائنی…

22 گھنٹے ago

‘بچی کو ڈاکٹر نے نہیں میں نے بچایا’، پمز واقعے میں بچ جانیوالی واحد نومولود کی خالہ نے آنکھوں دیکھا حال بتادیا

پمز گائنی وارڈ میں آتشزدگی: زندہ بچ جانے والی نومولود کی خالہ کا انتظامیہ کے دعوے سے اختلاف اسلام آباد:…

23 گھنٹے ago

عمران کیلئے ریلیف کا تسلسل پریس کانفرنس اور سیاسی بیان نہ دینے سے مشروط

عمران خان سے اہل خانہ کی ملاقاتیں ایس او پیز پر عملدرآمد سے مشروط، ذرائع اسلام آباد: باخبر ذرائع کے…

23 گھنٹے ago