پیر, اگست 24, 2026, 10:40 صبح
MykNewsTv
MykRealEstate
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
  • کالم
No Result
View All Result
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
  • کالم
No Result
View All Result
MykNewsTv
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

مریم نواز کی زیر صدارت اہم اجلاس: پنجاب میں محرم الحرام کے لیے سکیورٹی اور انتظامی پلان تیار

in اہم خبریں, پاکستان
0 0

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے اور سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے حوالے سے ایک اہم اور ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں صوبے بھر کے اعلیٰ انتظامی و سیکیورٹی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں متعدد اہم فیصلے کیے گئے، جن کا مقصد صوبے میں بین المسالک ہم آہنگی کو فروغ دینا، اشتعال انگیزی کی روک تھام، اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام ایک حساس مذہبی مہینہ ہے، جس میں شرپسند عناصر ملک میں فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے حکومت پنجاب پوری طرح متحرک ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ محرم کے دوران کسی کو بھی بدامنی یا اشتعال انگیزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے والے عناصر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی اور ایسے افراد کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے سوشل میڈیا مانیٹرنگ کے لیے سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کو متحرک کرنے اور نفرت انگیز مواد پر رپورٹنگ کے احکامات بھی جاری کیے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ محرم کے دوران صوبہ بھر میں وال چاکنگ، نفرت انگیز بینرز اور پوسٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے اور ایسے مواد کو فوری طور پر ہٹایا جائے۔

وزیراعلیٰ نے صوبائی وزراء، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت کی کہ وہ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے لیے خود فیلڈ میں موجود رہیں اور ذاتی نگرانی کریں۔ اس کے علاوہ انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو علما کرام سے براہ راست ملاقاتیں کرنے اور ان کی تجاویز و خدشات کو سننے کی ہدایت بھی دی۔

محرم کے جلوسوں اور مجالس کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کا اعلان کیا گیا ہے جن میں جلوس کے راستوں پر لوہے کے پائپ لگانا، سیف سٹی کیمروں کی مرمت اور سیکیورٹی مشقوں کا انعقاد شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ نے جلوس کے شرکا کو ہیٹ اسٹروک سے بچانے کے لیے واٹر اسپرے اور چھڑکاؤ کا بندوبست کرنے کی بھی ہدایت کی۔ جلوسوں کے ساتھ فیلڈ ہسپتالز اور موبائل کلینکس تعینات کیے جائیں گے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹا جا سکے۔

اجلاس میں خصوصی طور پر ٹریفک مینجمنٹ، بجلی کی بلا تعطل فراہمی، سٹریٹ لائٹس کی مرمت اور سڑکوں پر پیچ ورک جیسے عوامی سہولت کے اقدامات پر زور دیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ محرم کے دوران بجلی کی بندش بالکل برداشت نہیں کی جائے گی اور لٹکتی ہوئی تاروں کو فوری طور پر درست کیا جائے۔ انہوں نے گٹروں کے ڈھکن لگانے، سبیلوں کی باقاعدہ مانیٹرنگ، اور روح افزا، لیموں پانی و ٹھنڈے پانی کی فراہمی کو بھی یقینی بنانے کا حکم دیا۔

اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ محرم کو ایک نازک موقع سمجھتے ہوئے سیکیورٹی اقدامات کو جنگی بنیادوں پر ترتیب دیا جائے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ملک دشمن عناصر ہمیشہ ایسے مواقع کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں، اس لیے ہمیں ہر لمحہ تیار رہنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران کیے گئے ایس او پیز صرف کاغذی نہیں بلکہ عملی طور پر زمینی سطح پر نظر آنے چاہئیں۔

وزیراعلیٰ نے اپنی ٹیم کو ہدایت دی کہ وہ عیدالاضحیٰ کے دوران کیے گئے مثالی انتظامات کی طرح، محرم الحرام میں بھی بہتر سے بہتر انتظامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ "ہم نے عید پر جو معیار مقرر کیا، اس سے آگے جانا ہے۔ محرم الحرام میں بھی عوام کو یہ احساس ہونا چاہیے کہ حکومت ان کے ساتھ ہے اور ریاست ماں کی طرح ان کی حفاظت کر رہی ہے۔”

اجلاس کے اختتام پر وزیراعلیٰ نے ہدایت دی کہ تمام اضلاع میں پبلک کمیٹیوں کو فعال کیا جائے، کومبنگ آپریشنز کو مزید مؤثر بنایا جائے، اور اینٹی ڈرون سسٹمز کے حصول کو یقینی بنایا جائے تاکہ جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کو ناقابل تسخیر بنایا جا سکے۔

(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) سے گفتگو کرتے ہوئے حکومتی ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ خود مختلف اضلاع کے دورے کریں گی اور محرم کے انتظامات کا جائزہ لیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے تاکہ محرم الحرام پُرامن، باعزت اور منظم انداز میں گزرے۔

Previous Post

لاہور: درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار، ایک کروڑ سے زائد کی ریکوری

Next Post

محرم الحرام کا چاند کب نظر آئے گا؟ سپارکو نے پیش گوئی کردی

مزیدخبریں

اہم خبریں

بیکن ہاؤس کی فیسوں میں مبینہ غیر قانونی اضافے کے خلاف والدین نے صوبائی محتسب سے رجوع کرلیا

08/21/2026
اہم خبریں

سندھ حکومت کا پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف جامع کریک ڈاؤن کا فیصلہ

08/21/2026
اہم خبریں

دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والے معصوم شہریوں، بہادر اہلکاروں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،سپیکر قومی اسمبلی

08/21/2026
اہم خبریں

عمران خان کو شفا کے بجائے پمز لے جایا گیا، ڈاکٹر عظمیٰ خان نے سارا احوال بتا دیا

08/21/2026
انٹرٹینمنٹ

انتقال کی خبریں جھوٹ، ’الحمدللہ میں بالکل ٹھیک ہوں‘ اداکار عمران اشرف نے خیریت سے آگاہ کردیا

08/18/2026
اہم خبریں

لاہور کے 120سرکاری سکولوں میں نامکمل کلاس رومز کی تعمیر دوبارہ شروع

08/18/2026
Next Post

محرم الحرام کا چاند کب نظر آئے گا؟ سپارکو نے پیش گوئی کردی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

بیکن ہاؤس کی فیسوں میں مبینہ غیر قانونی اضافے کے خلاف والدین نے صوبائی محتسب سے رجوع کرلیا

08/21/2026

سندھ حکومت کا پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف جامع کریک ڈاؤن کا فیصلہ

08/21/2026

دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والے معصوم شہریوں، بہادر اہلکاروں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،سپیکر قومی اسمبلی

08/21/2026

عمران خان کو شفا کے بجائے پمز لے جایا گیا، ڈاکٹر عظمیٰ خان نے سارا احوال بتا دیا

08/21/2026

انتقال کی خبریں جھوٹ، ’الحمدللہ میں بالکل ٹھیک ہوں‘ اداکار عمران اشرف نے خیریت سے آگاہ کردیا

08/18/2026

لاہور کے 120سرکاری سکولوں میں نامکمل کلاس رومز کی تعمیر دوبارہ شروع

08/18/2026

جون 2025
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  
« مئی   جولائی »
Myk-News-Tv

ایم وائے کے نیوزٹی وی پر آپ کو پاکستان سمیت دنیا بھر کی تازہ ترین خبریں مستند ذرائع کے ساتھ ملیں گی اس کے ساتھ ساتھ روزانہ ہونے والے ٹاک شوز اورایم وائے کے نیوز ٹی وی کی مختلف ویڈیوز بھی دیکھ سکیں گے

No Result
View All Result

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd

  • Contact Us
  • About Us
  • Privacy Policy

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
  • کالم

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd