پنجاب حکومت کا بڑا قدم: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے 10 گنا بڑھا دیے گئے

لاہور (ایم وائے کے نیوز): پنجاب حکومت نے ٹریفک قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں اور بڑھتے حادثات کے پیش نظر انقلابی اقدامات اٹھاتے ہوئے جرمانوں میں دس گنا اضافہ کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کم عمر ڈرائیونگ کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، اور اس جرم کے ذمہ دار والدین کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے اجلاس کے دوران کہا کہ لاہور اور دیگر شہروں میں ٹریفک نظام بہتر نظر نہیں آ رہا، اب زبانی ہدایات سے بات نہیں بنے گی بلکہ ٹھوس اور پائیدار عملی اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ خود مختلف سڑکوں پر ٹریفک کی صورتحال کا مشاہدہ کر رہی ہیں اور اصلاحات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ خطرناک ڈرائیونگ، اوورلوڈنگ، اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے جیسے عوامل پر نہ صرف بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے بلکہ متعلقہ گاڑی کو بند بھی کیا جا سکے گا۔

web

Recent Posts

لاہور میں آوارہ کتے کا میو اسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ، ٹانگ پر 2 زخم

  لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…

1 دن ago

آزاد کشمیر پولیس کا کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کی گرفتاری کا دعویٰ

  آزاد جموں و کشمیر پولیس نے کوٹلی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کو گرفتار…

1 دن ago

سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل یا غیر مؤثر نہیں کیا جا سکتا، صدر مملکت

  صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا غیر…

1 دن ago

ایشین گیمز 2026: شوٹر جی ایم بشیر نے پاکستان کے لیے ایک اور کانسی کا تمغہ جیت لیا

  پاکستان کے شوٹر جی ایم بشیر نے ایشین گیمز 2026 کے شوٹنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے…

1 ہفتہ ago

واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے نئے حفاظتی فیچرز متعارف کرا دیے

  واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ اور انہیں عمر کے مطابق محفوظ تجربہ فراہم کرنے کے لیے…

1 ہفتہ ago