ملتان: ایف آئی اے امیگریشن نے ملتان ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے عمرہ ویزے کی آڑ میں مبینہ انسانی اسمگلنگ اور کمرشل جنسی استحصال کی کوشش ناکام بنا کر خاتون سمیت 2 مسافروں کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق دونوں مسافر عمرہ ویزے پر سعودی عرب جانے کے لیے ایئرپورٹ پہنچے تھے، جہاں امیگریشن کلیئرنس کے دوران مشکوک حرکات پر انہیں روک کر پوچھ گچھ کی گئی۔
ترجمان کے مطابق مسافروں کے موبائل فونز، چیٹس اور دیگر ڈیجیٹل مواد کی جانچ کے دوران کمرشل جنسی استحصال سے متعلق مبینہ شواہد سامنے آئے، جبکہ تفتیش کے دوران ایک منظم نیٹ ورک سے متعلق اہم معلومات بھی حاصل ہوئیں۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایک ایجنٹ نے عمرہ ویزے کی آڑ میں دونوں مسافروں کے سعودی عرب جانے کے انتظامات کیے تھے، جہاں انہیں مبینہ طور پر کمرشل جنسی استحصال کا نشانہ بنانے کا منصوبہ تھا۔
ایف آئی اے نے مسافروں کے موبائل فونز اور دیگر متعلقہ مواد کو مزید تحقیقات کے لیے تحویل میں لے لیا ہے، جبکہ دونوں مسافروں کو شواہد سمیت ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ملتان کے حوالے کردیا گیا۔
ترجمان کے مطابق مبینہ انسانی اسمگلنگ اور کمرشل جنسی استحصال میں ملوث دیگر عناصر کی شناخت کے لیے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے اور منظم نیٹ ورک میں ملوث تمام افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان پر حملوں کی منصوبہ بندی افغانستان سے کی…
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ کی…
پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں مقامی افراد نے قبر کھود کر بچوں اور بچیوں کی نعشیں نکالنے اور…
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پشاور…
نیو یارک میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی، جس…
پشاور: خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے ٹاؤن میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنی 13 سالہ بیٹی…