حج کو مکمل ڈیجیٹائز کردیا ہے، عازمین گھر بیٹھے درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں: وزیر مذہبی امور

حج مکمل ڈیجیٹائز، عازمین گھر بیٹھے درخواستیں جمع کرا سکیں گے: سردار یوسف

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ حج کے عمل کو مکمل ڈیجیٹائز کردیا گیا ہے، اب عازمین حج گھر بیٹھے درخواستیں جمع کراسکیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سردار محمد یوسف نے کہا کہ حج کے عمل کو ڈیجیٹائز کرنے کا مقصد عازمین کو انتظار اور طویل قطاروں کی زحمت سے بچانا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 4 لاکھ رجسٹرڈ عازمین گھر بیٹھے درخواستیں جمع کراسکیں گے، جبکہ حج اخراجات کی ادائیگی کے لیے 3 آپشنز دستیاب ہوں گے۔ عازمین کریڈٹ کارڈ یا پی ایس آئی ڈی کے ذریعے ادائیگی کرسکیں گے، جبکہ چالان فارم پرنٹ کرکے نقد رقم بھی جمع کرائی جاسکے گی۔

وفاقی وزیر کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت 1 لاکھ 7 ہزار 526 عازمین کا کوٹہ مختص ہے۔ پہلی قسط کی وصولی 17 اگست سے شروع ہوگی جبکہ حج اخراجات کی دوسری قسط اکتوبر میں وصول کی جائے گی۔

سردار محمد یوسف نے کہا کہ درخواستیں پہلے آئیے، پہلے پائیے کی بنیاد پر وصول کی جائیں گی اور کوٹہ مکمل ہوتے ہی درخواستوں کی وصولی روک دی جائے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ نجی حج اسکیم کے عازمین بھی پاک حج ایپ کے ذریعے پرائیویٹ آپریٹر کا انتخاب کرسکیں گے۔ وفاقی وزیر نے عازمین کو ہدایت کی کہ وہ پرائیویٹ آپریٹر کو براہ راست رقم جمع نہ کرائیں۔

web

Recent Posts

اسحاق ڈار کا او آئی سی اجلاس سے خطاب، افغان سرزمین سے پاکستان پر حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان پر حملوں کی منصوبہ بندی افغانستان سے کی…

3 دن ago

تحریک انصاف کا مجوزہ مارچ، پس پردہ رابطے اعتماد کے فقدان کو دور کرنے میں ناکام

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ کی…

4 دن ago

پشاور: بڈھ بیر میں قبریں کھود کر بچوں کی نعشیں نکالنے اور مبینہ بے حرمتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

  پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں مقامی افراد نے قبر کھود کر بچوں اور بچیوں کی نعشیں نکالنے اور…

4 دن ago

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی و سرکاری/خصوصی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا استثنا معاہدہ طے پا گیا۔

  نیو یارک میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی، جس…

4 دن ago

پشاور: خاتون کا 13 سالہ بیٹی کو مبینہ طور پر پھانسی دے کر قتل کرنے کا دعویٰ، پولیس نے گرفتار کرلیا

پشاور: خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے ٹاؤن میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنی 13 سالہ بیٹی…

4 دن ago