کرکٹ کی تاریخ کا حیران کن واقعہ پوری ٹیم صرف 2 رنز پر آؤٹ

لندن (ایم وائے کے نیوز) کرکٹ کی دنیا میں ایک ایسا انوکھا اور ناقابل یقین واقعہ پیش آیا ہے جس نے شائقین کرکٹ کو حیرت میں ڈال دیا۔ رچمنڈ کرکٹ کلب کی فورتھ الیون ٹیم، جو 427 رنز کا ہدف حاصل کرنے میدان میں اتری تھی، صرف 2 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق یہ میچ مڈل سیکس کاؤنٹی لیگ میں ہفتے کے روز کھیلا گیا جہاں نارتھ لندن کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 6 وکٹوں کے نقصان پر 45 اوورز میں 426 رنز کا پہاڑ جیسا مجموعہ کھڑا کیا۔

جب رچمنڈ کی بیٹنگ کا آغاز ہوا تو معاملہ یکسر مختلف رخ اختیار کر گیا۔ پوری ٹیم صرف 5.4 اوورز میں پویلین واپس لوٹ گئی۔ حیرت انگیز طور پر 10 میں سے 8 بلے باز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، جبکہ اسکور بورڈ پر موجود 2 رنز میں سے 1 رن ایک بیٹر نے بنایا اور دوسرا رن وائیڈ بال کی بدولت حاصل ہوا۔ یہ اسکور کرکٹ کی تاریخ کے کم ترین ٹیم اسکورز میں سے ایک ہے، اور خاص طور پر ایک ایسے مقابلے میں جہاں ہدف 400 سے زائد کا ہو، اتنی جلدی ہار جانا ایک ریکارڈ جیسا محسوس ہوتا ہے۔

رچمنڈ کرکٹ کلب نے اپنی شرمناک شکست پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ایک مزاحیہ مگر افسوسناک پوسٹ کی، جس میں اعتراف کیا کہ یہ نتیجہ فخر کا باعث نہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنی دوسری، تیسری اور پانچویں ٹیموں کی جیت کا ذکر کر کے کچھ عزت بچانے کی کوشش کی۔

web

Recent Posts

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات پر عوام کو ریلیف فراہم نہ کرنے والے پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔

  وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بعض پیٹرول پمپس کی جانب…

3 ہفتے ago

اسلام آباد: سابق سینیٹر مشتاق احمد کی اہلیہ حمیرا طیبہ نے فیملی کورٹ سے خلع حاصل کرلی، عدالت نے نکاح ختم کرنے کی ڈگری جاری کردی۔

  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کی فیملی کورٹ کی جج امبرین اقبال نے حمیرا طیبہ کے حق میں…

3 ہفتے ago

اسلام آباد: حکومت نے انسداد دہشت گردی کے لیے انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشنز کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

  وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اور داخلی سلامتی سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں خیبرپختونخوا کے…

3 ہفتے ago

  آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کے مطابق صوبے میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران قتل کے واقعات میں 17…

3 ہفتے ago