2025 میں زیر سمندر آتش فشاں پھٹنے کا امکان، سائنسدانوں کی پیشگوئی

نومبر میں Axial کی سطح پر ہونے والی خاص تبدیلی نے چاڈویک کی توجہ کا مرکز بنا لیا

سائنسدانوں کی حالیہ تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ 2025 میں زیر سمندر ایک آتش فشاں کے پھٹنے کا قوی امکان موجود ہے۔ یہ آتش فشاں، جسے Axial Seamount کہا جاتا ہے، اوریگون کے ساحل سے 470 کلومیٹر دور سمندر کی تہہ میں موجود ہے۔ ماہر ارضیات ولیم چاڈویک کی پیش گوئی کے مطابق، یہ آتش فشاں خطرناک سرگرمیوں کا مظاہرہ کر رہا ہے جو کہ اس کے پھٹنے کا پیش خیمہ ہیں۔

چاڈویک اور ان کی ٹیم نے امریکن جیو فزیکل یونین کے اجلاس میں اپنے مشاہدات پیش کیے۔ پچھلی دہائی سے مختلف آلات اس زیر سمندر سرگرمی کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں، جس میں سمندری فرش پر کیبل کے ذریعے ڈیٹا کی فراہمی، جھٹکوں کی پیمائش اور ریئل ٹائم ڈیٹا شامل ہے۔ اسکریپس انسٹی ٹیوشن آف اوشینوگرافی کے ماہر، مارک زمبرج کے مطابق، یہ آتش فشاں کرہ ارض پر سب سے زیادہ جانچا گیا ہے۔

نومبر میں Axial کی سطح پر ہونے والی خاص تبدیلی نے چاڈویک کی توجہ کا مرکز بنا لیا۔ سطح کی بلندی اسی مقام تک پہنچ چکی تھی جہاں وہ 2015 میں پھٹنے سے قبل تھی۔ اس ابھار سے پتہ چلتا ہے کہ میگما نیچے جمع ہو چکا ہے اور دباؤ پیدا کر رہا ہے، جو کہ آتش فشاں کے پھٹنے کی علامت ہے

web

Recent Posts

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات پر عوام کو ریلیف فراہم نہ کرنے والے پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔

  وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بعض پیٹرول پمپس کی جانب…

2 ہفتے ago

اسلام آباد: سابق سینیٹر مشتاق احمد کی اہلیہ حمیرا طیبہ نے فیملی کورٹ سے خلع حاصل کرلی، عدالت نے نکاح ختم کرنے کی ڈگری جاری کردی۔

  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کی فیملی کورٹ کی جج امبرین اقبال نے حمیرا طیبہ کے حق میں…

2 ہفتے ago

اسلام آباد: حکومت نے انسداد دہشت گردی کے لیے انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشنز کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

  وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اور داخلی سلامتی سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں خیبرپختونخوا کے…

2 ہفتے ago

  آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کے مطابق صوبے میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران قتل کے واقعات میں 17…

2 ہفتے ago