انسٹاگرام کا صارفین کے لیے ڈس لائیک بٹن کا اضافہ

انسٹاگرام، جو کہ دنیا کی سب سے مشہور فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ ہے، جلد ہی ایک بالکل نیا فیچر "ڈس لائیک بٹن” متعارف کروانے جا رہا ہے۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب انسٹاگرام صارفین کو کسی کمنٹ کو ناپسند کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔انسٹاگرام نے تصدیق کی ہے کہ وہ کمنٹس کے لیے "ڈس لائیک” بٹن کی آزمائش کر رہا ہے۔ یہ نیا فیچر صارفین کو یہ سگنل دینے کا موقع فراہم کرے گا کہ انہیں کسی مخصوص کمنٹ کا مواد ناپسندیدہ یا غیر متعلقہ لگا۔یہ فیچر فیڈ پوسٹس اور ریلز دونوں میں شامل کیا گیا ہے، اور فی الحال یہ صرف محدود صارفین کو دستیاب ہے۔

انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے "تھریڈز” پر ایک پوسٹ میں وضاحت کی کہ ڈس لائیک کاؤنٹ ظاہر نہیں ہوگا یعنی کوئی بھی یہ نہیں جان سکے گا کہ آپ نے کسی کمنٹ کو ڈس لائیک کیا ہے۔ بتدریج ڈس لائیکس کو کمنٹس کی رینکنگ میں شامل کیا جائے گا تاکہ ناپسندیدہ یا غیر متعلقہ کمنٹس کو کم نمایاں کیا جا سکے۔ صارفین اپنا نام ظاہر کیے بغیر اپنی رائے کا اظہار کر سکیں گے کہ انہیں کوئی کمنٹ پسند نہیں آیا۔

انسٹاگرام کی جانب سے یہ فیچر پلیٹ فارم کو زیادہ بہتر اور صارفین کے لیے محفوظ بنانے کے لیے متعارف کروایا جا رہا ہے۔ اس سے منفی یا غیر متعلقہ کمنٹس کو نیچے دھکیلنے میں مدد ملے گی۔ صارفین کو زیادہ کنٹرول دیا جائے گا کہ وہ کس قسم کے کمنٹس کو اوپر دیکھنا چاہتے ہیں۔ انسٹاگرام منفی گفتگو کو کم کرنے اور بہتر صارف کا تجربہ فراہم کرنے پر کام کر رہا ہے۔

فی الحال یہ فیچر آزمائشی مرحلے میں ہے، اور انسٹاگرام اس کے اثرات کا تجزیہ کر رہا ہے۔ اگر اس کا ردعمل مثبت رہا تو یہ تمام صارفین کے لیے باضابطہ طور پر متعارف کر دیا جائے گا۔

web

Recent Posts

لاہور میں آوارہ کتے کا میو اسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ، ٹانگ پر 2 زخم

  لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…

20 گھنٹے ago

آزاد کشمیر پولیس کا کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کی گرفتاری کا دعویٰ

  آزاد جموں و کشمیر پولیس نے کوٹلی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کو گرفتار…

20 گھنٹے ago

سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل یا غیر مؤثر نہیں کیا جا سکتا، صدر مملکت

  صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا غیر…

20 گھنٹے ago

ایشین گیمز 2026: شوٹر جی ایم بشیر نے پاکستان کے لیے ایک اور کانسی کا تمغہ جیت لیا

  پاکستان کے شوٹر جی ایم بشیر نے ایشین گیمز 2026 کے شوٹنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے…

7 دن ago

واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے نئے حفاظتی فیچرز متعارف کرا دیے

  واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ اور انہیں عمر کے مطابق محفوظ تجربہ فراہم کرنے کے لیے…

7 دن ago