تاریخی موقع اسرائیل کے ہاتھ لگا ہے، ایران پر فوری حملہ کیا جائے: سابق وزیراعظم
تاریخی موقع اسرائیل کے ہاتھ لگا ہے، ایران پر فوری حملہ کیا جائے: سابق وزیراعظم
تل ابیب: اسرائیل کے سابق وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے اپنی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ یہ تاریخی موقع ہے، ایران پر فوری حملہ کیا جانا چاہیے۔
نفتالی بینیٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ پچھلے 50 سالوں میں ہمیں ایران کے خلاف اس نوعیت کا کبھی موقع نہیں ملا۔ یہ وقت ہے کہ ہم مشرق وسطیٰ کا نقشہ اپنے حق میں تبدیل کریں۔ انہوں نے ایران کی قیادت کو شطرنج کا بہترین کھلاڑی قرار دیا لیکن یہ بھی کہا کہ دشمن نے پہلی بار براہ راست حملہ کر کے سنگین غلطی کی ہے، جس کا بھرپور جواب دینا چاہیے اور ایران کے جوہری مراکز کو مکمل تباہ کر دینا چاہیے۔
سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ایرانی حملہ دہشت گردی کی واضح مثال ہے اور اس ناسور کو ختم کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ آج ہمیں نادر موقع فراہم کر رہی ہے اور ہمیں اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔
یہ بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ رات ایران نے اسرائیل پر 200 بیلسٹک میزائل داغے تھے، لیکن اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی دفاعی نظام نے تمام میزائلوں کو ناکام بنا دیا تھا۔
دوسری جانب، ایران کے پاسداران انقلاب گارڈ نے کہا ہے کہ ان میزائلوں سے اسرائیل کے اہم فوجی اور سیکیورٹی مراکز کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ ایران نے اس حملے کو اسماعیل ہنیہ اور حسن نصراللہ کی شہادت کا بدلہ قرار دیا ہے۔
کوہاٹ میں پولیس لائنز کے قریب نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد…
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 27 ستمبر کو ہونے والے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے خلاف درخواست پر 37 صفحات…
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ…
پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار…
کراچی: جدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے میں انجن نمبر 2 میں آگ لگنے کی اطلاع پر مسافروں…
اسلام آباد: دفتر خارجہ نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے…