سوشل میڈیا پر جعلی وارنٹ پوسٹ کرنے والا شہری گرفتار

جعلی پوسٹ صرف عوام تک محدود نہیں رہی بلکہ چن یوان پولیس کی نظر میں بھی آگئی

چین میں ایک شخص کو اپنی گرفتاری کا جعلی وارنٹ سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا۔

ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق، 11 نومبر کو وینگ نامی شہری نے اپنی تصویر کے ساتھ ایک جعلی "وانٹڈ آرڈر” شیئر کیا، جس میں اس نے خود کو مشہور اداکار اور ڈانسر وینگ ییبو ظاہر کیا اور دعویٰ کیا کہ وہ مفرور ہے۔

جعلی وارنٹ میں وینگ نے لکھا کہ وہ چن یوان کاؤنٹی کا رہائشی ہے اور 10 نومبر 2024 کو ایک کمپنی سے 3 کروڑ یوان بھتہ وصول کیا ہے۔ مزید براں، اس نے یہ بھی لکھا کہ اس کے پاس ایک سب مشین گن اور 500 گولیاں ہیں، اور جو بھی اسے گرفتار کرے گا اسے 30 ہزار یوان انعام دیا جائے گا۔

یہ پوسٹ تیزی سے وائرل ہوئی اور محض 24 گھنٹوں میں 3 لاکھ 50 ہزار ویوز، 2500 لائیکس، 80 کمنٹس اور 1155 شیئرز حاصل کر گئی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ جعلی پوسٹ صرف عوام تک محدود نہیں رہی بلکہ چن یوان پولیس کی نظر میں بھی آگئی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 12 نومبر کو وینگ کو گرفتار کر لیا۔

تفتیش کے دوران پولیس نے تصدیق کی کہ وینگ کے پاس نہ تو کوئی اسلحہ تھا اور نہ ہی اس نے کسی کمپنی سے بھتہ وصول کیا تھا۔ وینگ نے اعتراف کیا کہ اس نے یہ سب صرف وقت گزاری اور بوریت سے بچنے کے لیے کیا تھا۔

web

Recent Posts

غازی آباد زیادتی کیس، ملزم اور اے ایس آئی کی ضمانت خارج

غازی آباد تھانے میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی، ملزم اور اے ایس آئی کی ضمانت خارج غازی آباد…

8 گھنٹے ago

لاہور میں 258 ٹریفک حادثات، 2 افراد جاں بحق

لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ جاری، 24 گھنٹوں کے دوران 258 حادثات رپورٹ لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ…

8 گھنٹے ago

لاہور: ہربنس پورہ میں زہریلا کھانا کھانے سے بہن بھائی جان جاں بحق

لاہور: ہربنس پورہ میں مبینہ زہریلا کھانا کھانے سے بہن بھائی جاں بحق، والدین زیرِ علاج لاہور کے علاقے ہربنس…

9 گھنٹے ago

پی ایچ اے کا لاہور کے تاریخی نہرو پارک کی تزئین و آرائش کا فیصلہ

لاہور کے تاریخی نہرو پارک کی تزئین و آرائش اور بحالی کا فیصلہ پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی (پی ایچ…

9 گھنٹے ago

تھانوں میں کرپشن، شہریوں سے بدسلوکی کی روک تھام کے لئے خفیہ ریکارڈنگ ڈیوائسز نصب ہوں گی

شہر کے تھانوں میں خفیہ ریکارڈنگ ڈیوائسز نصب کرنے کا فیصلہ شہر کے تھانوں میں خفیہ ریکارڈنگ ڈیوائسز نصب کرنے…

9 گھنٹے ago

نشتر کالونی : 60 سالہ شہری کی مبینہ خودکشی، تحقیقات جاری

لاہور: نشتر کالونی میں 60 سالہ شہری نے مبینہ طور پر زندگی کا خاتمہ کرلیا لاہور کے علاقے نشتر کالونی…

9 گھنٹے ago