بشارالاسد کا فوجیوں کی تنخواہوں میں بڑے اضافے کا حکم

یہ اضافہ اپوزیشن کی طرف سے جاری حملوں کے دوران کیا گیا ہے

بشارالاسد کا فوجیوں کی تنخواہوں میں بڑے اضافے کا حکم

دمشق : شامی صدر بشارالاسد نے تمام باقاعدہ فوجیوں کی تنخواہوں میں اضافے کا حکم دے دیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ روز جاری کیے گئے حکم میں کہا گیا ہے یہ اضافہ پچاس فیصد ہو گا، فوجیوں کی تنخواہوں میں یہ اضافہ بشارالاسد کے خلاف اپوزیشن کی طرف سے جاری حملوں کے دوران کیا گیا ، ان حملوں کی وجہ سے حلب شہر پر سرکاری کنٹرول ختم ہو گیا ہے۔
شامی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اضافہ واضح طور پر ان فوجیوں کی تنخواہوں میں کیا گیا ہے جو فوج میں ان دنوں خدمات انجام دے رہے ہیں اور حاضرسروس ہیں ، یہ حکمنامہ ریٹائرڈ فوجیوں یا ریزروز کے لیے نہیں ہے۔
ان دنوں شام کی فوج اپوزیشن کے حملوں کی زد میں ہے ، شام کی حکومتی فورسز نے بدھ کے روز حماۃ کے اردگرد جوابی کارروائی کی ہے، جس کے نتیجے میں شمال میں مزید نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔
خیال رہے حماۃ شہر وسطی شام میں واقع ہے تاہم دمشق کی حفاظت کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

web

Recent Posts

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے جج کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جسٹس راحیل کامران شیخ 7 مئی 2021…

6 دن ago

الیکٹرک بائیک اسکیم: مریم نواز نے طلبہ سے ڈاؤن پے منٹ کی وصولی روک دی

مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں طلبہ کیلئے ماہانہ 3 ہزار روپے قسط پر ای بائیک دینے کی تجویز…

6 دن ago

لاہور ہائیکورٹ نے تمباکو اور پان کی تشہیر کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفے سے قبل اپنا آخری فیصلہ جاری کردیا، فیصلہ سگریٹ، پان اور…

6 دن ago

مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا کیس: ثاقب چدھڑ اور اہلیہ سے متعلق رپورٹ پیش

لاہور: این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے کیس میں (ن)…

6 دن ago

ہراسانی کیس: این سی سی آئی اے نے مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑکو دوبارہ نوٹسز جاری کردیے

این سی سی آئی اے کے مطابق نئے ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر اداکارہ مومنہ اقبال اور ایم پی اے…

6 دن ago