جہانگیر عالم امریکہ میں اپنی دوسری بیوی کے پاس فرار ہوچکا ہے۔
وزیراعظم شیخ حسینہ کا چپڑاسی 400 کروڑ روپے کا مالک نکلا
ڈھاکا: بنگلادیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ کے سابق چپڑاسی، جہانگیر عالم، کی دولت کا انکشاف ہوا ہے، جس نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق، شیخ حسینہ واجد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ان کے گھر میں کام کرنے والا چپڑاسی 400 کروڑ روپے کا مالک بن بیٹھا ہے۔
یہ انکشافات سامنے آنے کے بعد بنگلادیش کے مرکزی بینک نے جہانگیر عالم، اس کی اہلیہ، اور وزیراعظم سے متعلق کئی اداروں کے بینک اکاؤنٹس کو ضبط کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اینٹی کرپشن کمیشن نے بھی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ جہانگیر عالم امریکہ میں اپنی دوسری بیوی کے پاس فرار ہوچکا ہے۔
جہانگیر عالم کے پاس کروڑوں مالیت کی گاڑی اور ایک تین منزلہ پُرتعیش گھر بھی موجود ہے، جبکہ اس کا طرزِ زندگی بھی شاہانہ ہے۔ وہ وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے اسٹاف میں شامل تھا اور معاون ورکر کی حیثیت سے کام کرتا تھا، لیکن اس کے بینک اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے پائے گئے ہیں۔
کراچی: جھاڑیوں سے ٹکڑوں میں لاش برآمد، قتل کا مقدمہ درج کراچی کے علاقے ملیر سٹی میں باون شاہ مزار…
لاہور: شالیمار ایکسپریس 14 اگست سے دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ سیلاب کے باعث لاہور اور کراچی کے درمیان گزشتہ…
کراچی: لاہور سے لاپتہ 14 سالہ بچہ بحفاظت بازیاب لاہور سے لاپتہ ہونے والے 14 سالہ بچے فہیم کو کراچی…
باسمتی ورڈ مارک کیس: آسٹریلوی وفاقی عدالت نے بھارتی ادارے اپیڈا کی اپیل مسترد کردی آسٹریلوی وفاقی عدالت نے باسمتی…
سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر موئسس ہنریکس پرتگال کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر موئسس ہنریکس کو ٹی…
کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے پرتگال سے تعلق رکھنے والے دنیائے فٹبال کے معروف کھلاڑی…