Categories: کھیلورلڈ

کھلاڑیوں کے چھکا مارنے پر پابندی عائد کر دی گئی

پہلے چھکے پر کوئی رن نہیں ملے گا اور دوسرا چھکا مارنے پر بیٹر کو آؤٹ ہو جائے گا

کھلاڑیوں کے چھکا مارنے پر پابندی عائد کر دی گئی

لندن:برطانوی میڈیا کے مطابق دنیا کے ایک قدیم کلب ساؤتھ وک اینڈ شورہم کلب نے رہائشیوں کی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے کھلاڑیوں پر چھکا مارنے کی پابندی عائد کر دی ہے۔ اس پابندی کی وجہ گراؤنڈ کے ساتھ واقع گھروں کے رہائشیوں کی شکایات ہیں، جنہوں نے بالز کے باعث ہونے والے نقصان کی نشاندہی کی تھی۔

یہ کلب 1790 میں برائٹن کے قریب قائم ہوا تھا۔ شکایات کے بعد کھلاڑیوں کو مطلع کیا گیا ہے کہ پہلے چھکے پر کوئی رن نہیں ملے گا اور دوسرا چھکا مارنے پر بیٹر کو آؤٹ ہو جائے گا۔

ایک بیٹر نے اس پابندی کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ چھکا مارنا کھیل کی شان ہے اور انشورنس کمپنیاں اس نقصان کو پورا کر سکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ کرکٹ گراؤنڈ کے قریب گھر خریدتے ہیں تو چند بالز کی توقع رکھنی چاہیے۔

دوسری طرف، کچھ رہائشیوں نے اس پابندی کا خیرمقدم کیا ہے۔ ایک رہائشی نے بتایا کہ ان کے باپ دادا اس گھر میں رہتے رہے ہیں اور شروع سے ہی بالز سے نقصان ہوتا رہا ہے۔

تاہم، ایک اور رہائشی نے کہا کہ وہ اس پابندی سے متفق نہیں ہیں کیونکہ ان کے گھر میں کبھی بال نہیں آئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گراؤنڈ چھوٹا ہے لیکن چھکا کھیل کا ایک خوبصورت ترین حصہ ہے۔

web

Recent Posts

لاہور میں آوارہ کتے کا میو اسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ، ٹانگ پر 2 زخم

  لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…

16 گھنٹے ago

آزاد کشمیر پولیس کا کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کی گرفتاری کا دعویٰ

  آزاد جموں و کشمیر پولیس نے کوٹلی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کو گرفتار…

16 گھنٹے ago

سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل یا غیر مؤثر نہیں کیا جا سکتا، صدر مملکت

  صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا غیر…

16 گھنٹے ago

ایشین گیمز 2026: شوٹر جی ایم بشیر نے پاکستان کے لیے ایک اور کانسی کا تمغہ جیت لیا

  پاکستان کے شوٹر جی ایم بشیر نے ایشین گیمز 2026 کے شوٹنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے…

7 دن ago

واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے نئے حفاظتی فیچرز متعارف کرا دیے

  واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ اور انہیں عمر کے مطابق محفوظ تجربہ فراہم کرنے کے لیے…

7 دن ago